کینیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ سمیت 11 غیرملکی سیاح ہلاک


کینیا میں ہنگری اور جرمنی کے سیاحوں کو لے جانے والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ’ممباسا ایئر سفاری‘ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے سیاحوں میں سے آٹھ کا تعلق ہنگری جبکہ دو کا جرمنی سے تھا، مرنے والے پائلٹ کا تعلق کینیا سے تھا۔’ممباسا ایئر سفاری‘ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ’افسوس، واقعے میں کوئی شخص زندہ نہیں بچا۔‘کینیا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ’یہ حادثہ منگل کو بحرِہند کے ساحل پر کوالے کے علاقے میں مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا۔‘مقامی پولیس کمانڈر نے سرکاری ٹی وی کینیا براڈکاسٹنگ کارپوریشن سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’جہاز میں سوار تمام افراد سیاح تھے۔‘ سٹیزن ٹی وی سٹیشن نے بتایا کہ ’جہاز میں سوار تمام افراد کی لاشیں جل چکی ہیں اور اب اُن کی شناخت ممکن نہیں۔‘سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مزید بتایا کہ ’جہاز ڈیانی کے ساحل سے کینیا کے ماسائی مارا نیشنل ریزرو کی جانب محوِ پرواز تھا۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

پاکستان، انڈیا جنگ کے دوران سات ’نئے، خوبصورت طیارے‘ مار گرائے گئے: ٹرمپ

ویزہ کی مدت سے زائد قیام آپ کے لیے کیا مسائل اور مشکلات پیدا کر سکتا ہے؟

دوران پرواز دو کم عمر مسافروں پر حملہ کرنے والا انڈین شہری امریکہ میں گرفتار

انڈیا کا پابندیوں کا سامنا کرنے والی روسی کمپنی سے طیارہ سازی کا معاہدہ، امریکہ کی ناراضی کا خدشہ

کینیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ سمیت 11 غیرملکی سیاح ہلاک

کیمرون: دنیا کا معمر ترین حکمران آٹھویں مرتبہ کامیاب، ملک بھر میں مظاہرے

جیل کی دیواروں میں محبت: ’میں نے اپنے بیٹے کے ساتھ جیل میں قید مرد سے شادی کی اور بچے کو جنم دیا‘

دنیا کا معمر ترین حکمران پال بیا دنیا کیمرون کے آٹھویں مرتبہ صدر منتخب

استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات

استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات تیسرے دن بھی جاری

بہنوں کی جعلی نازیبا تصویریں بنا کر بلیک میل کیا گیا۔۔ نوجوان کا اپنی جان لینے کا واقعہ جس نے انسانیت کے لئے کئی سوال کھڑے کر دیے

دماغ کے آپریشن کے دوران مریضہ شہنائی کیوں بجاتی رہی؟ وائرل ویڈیو کے چرچے

’تجارتی معاہدے کے قریب پہنچ گئے‘، امریکی و چینی صدور اعلیٰ سطح ملاقات کے لیے تیار

’تجارتی معاہدے کے قریب پہنچ گئے‘، امریکی و چینی صدور اعلیٰ سطحی ملاقات کے لیے تیار

لندن ’محفوظ نہیں‘ رہا: ’میں نے اپنے چوری شدہ فون کو لندن، دبئی اور پھر چین جاتے دیکھا‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی