
پاکستان کرکٹ بورڈ میں پاکستان سپر لیگ کو چلانے والے حضرات نے غالباً یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ ملتان سلطان کی فرنچائز کی کنٹریکٹ کا خاتمہ کیا جائے۔
پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں اس طرف اشارہ دیا ہے کہ اگلے سال ہونے والے پی ایس ایل 11 اس سے پہلے ملتان سلطان کے مالک علی ترین کے ساتھ کنٹریکٹ ختم کر دیا جائے۔ کم از کم ان کی باتوں سے یہی پیغام ملا ہے۔
دوسری طرف لاہور میں ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے سلمان نصیر نے واضح طور پر کہا ہے کہ اب پی ایس ایل میں جو چھ فرنچائزز ہیں انہی فرنچائزز کو پھر سے بولی لگانے کا موقع ملے گا جنہوں نے کنٹریکٹ کی صحیح طریقے سے پاسداری کی ہے۔
میٹنگ میں بتایا گیا کہ چند دنوں میں پی ایس ایل اور پی ایس ایل کی فرنچائز ٹیموں کی ویلیویشن فائنل کر دی جائے گی اور اس کے بعد دو نئی ٹیموں کی بولی لگے گی۔
سلمان نصیر کا پوڈ کاسٹ آنے کے بعد ہی علی ترین نے پھر ایک طنزیہ ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ بڑی اچھی بات ہے کہ پی سی بی، پی ایس ایل پر بات کر رہا ہے لیکن پہلے وہ فرنچائزز کو پی ایس ایل نہ ہو اور 10 کے پورے پیسے کلیئر کریں پھر بات کریں۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ علی ترین اور پی سی بی کے درمیان معاملات آرام سے حل نہیں ہونے والے نہیں۔