
پاکستان کرکٹ بورڈ نے خواتین کی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
باخبر ذرائع کے مطابق پی سی بی نے فیصلہ کر لیا ہے کہ محمد وسیم کا کنٹریکٹ مزید نہیں بڑھایا جائے گا۔ یہ فیصلہ قومی خواتین ٹیم کی آئی سی سی ومنز ورلڈ کپ میں مایوس کن پرفارمنس کے بعد لیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق چند دنوں میں نئے کوچ کا اعلان کر دیا جائے گا۔
محمد وسیم جو سابق ٹیسٹ کرکٹر ہے اور قومی سلیکٹر بھی رہے ہیں ان کو پچھلے سال خواتین ٹیم کا ہیڈ کوچ بنایا گیا تھا لیکن ان کی کوچنگ میں پاکستان کی ٹیم ایشیا کپ میں بھی سیمی فائنل میں ہار گئی اور اس کے بعد ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں بھی چار میں سے صرف ایک میچ جیت پائی۔ حالیہ ہونے والے آئی سی سی 50 اوور کی ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم کوئی میچ نہیں جیت پائی اور 7 میں سے ان کے تین میچ بارش کی نذر ہو گئے اور باقی میچز وہ ہار گئے۔