سب سے زیادہ رنز، ویرات کوہلی نے ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا


بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے سابق لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا انٹرنیشنل وائٹ بال کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف ہفتے کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں سیریز کے آخری ون ڈے میچ کے دوران 74 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیل کر تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے انٹرنیشنل وائٹ بال کرکٹ(ون ڈے + ٹی ٹوئنٹی) میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کرکٹر بن گئے۔ کوہلی نے 305 ون ڈے انٹرنیشنل میں 14 ہزار 255 اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 125 میچز میں 4188 رنز بنائے ہیں۔ قبل ازیں انٹرنیشنل وائٹ بال کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا، جنہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل میں 18 ہزار 426 اور واحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 10 رنز بنائے۔ مذکورہ فہرست میں تیسرا نمبر سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگارا کا ہے جن کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں مجموعی رنز 15 ہزار 616 ہیں۔ واضح رہے کہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اب بھی بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے، جنہوں نے 463 میچز 44.83 کی اوسط سے 18،426 رنز بنائے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

’شکریہ آسٹریلیا، نہیں معلوم ہم دوبارہ آئیں گے یا نہیں‘، کیا روہت اور کوہلی ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں؟

سلمان نصیر کے پوڈکاسٹ پر علی ترین کا طنزیہ ردعمل، کیا پی سی بی سے معاملات حل ہوپائیں گے؟

بھارت میں موجود آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیم چوہوں اور اوباش نوجوانوں سے پریشان

پی سی بی کا پی ایس ایل فرنچائزز سے پاکستانی کرنسی میں سالانہ فیس وصولی کا فیصلہ

سب سے زیادہ رنز، ویرات کوہلی نے ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا

پی سی بی خواتین کی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کو کیوں ہٹا رہی ہے؟

پی سی بی کا ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو سینیئر انتظامی عہدہ دینے کا اعلان

ٹیسٹ کپتان شان مسعود کنسلٹنٹ انٹرنیشنل کرکٹ بھی مقرر: ’پاکستانی کرکٹ میں کچھ بھی ہو سکتا ہے‘

ورلڈ کپ ہاکی سے اچانک دستبرداری… اصل وجہ کیا ہے؟

پی سی بی نے شان مسعود کو نیا عہدہ دے دیا ، نئی منزل کیا ہے؟

ٹیسٹ کپتان شان مسعود کنسلٹینٹ انٹرنیشنل کرکٹ بھی مقرر: ’پاکستانی کرکٹ میں کچھ بھی ہو سکتا ہے‘

پاکستان کرکٹ بورڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان کیا تنازع چل رہا ہے؟

اسرائیلی فٹبال میچوں میں نسل پرستانہ نعرے لگانے کے واقعات میں اضافہ

جنوبی افریقی اسکواڈ میں بڑی تبدیلیاں، ڈیوڈ ملر بھی انجری کا شکار

علی ترین کی ’معافی‘ اور قانونی نوٹس کے ٹکڑے: ملتان سلطانز اور پی ایس ایل انتظامیہ کے تنازعے میں شدت

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی