کلر سیداں کے علاقے سہوٹ بگیال میں اراضی تنازعے پر تصادم، 5 افراد زخمی


راولپنڈی کلر سیداں کے نواحی علاقے سہوٹ بگیال میں زمین کے پرانے تنازعے نے ایک بار پھر شدت اختیار کرلی، جب دو فریقین کے درمیان تصادم کے دوران ڈنڈوں، کلہاڑوں اور لاٹھیوں کے وار سے پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تصادم اس وقت شروع ہوا جب ایک فریق مبینہ طور پر متنازع زمین پر پہنچا۔ دوسرے فریق نے موقع پر موجود افراد پر اچانک حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں علاقے کا ماحول میدانِ جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔ عینی شاہدین کے مطابق جھگڑے کے دوران مرد و خواتین دونوں نے ایک دوسرے پر حملے کیے۔ منظر عام پر آنے والی ویڈیو فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں گروپوں کے لوگ ڈنڈے اور کلہاڑیاں لہراتے ہوئے ایک دوسرے پر حملہ آور ہیں، جبکہ کئی افراد خون میں لت پت زمین پر گرے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ زخمیوں میں شامل خاتون سبیہہ بی بی سمیت تمام زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں گروپوں کے درمیان زمین کا تنازعہ کئی عرصے سے جاری ہے، جو کہ محکمہ مال میں بھی زیر سماعت ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ آج مدعی پارٹی کھیتوں میں پہنچی تو مخالف فریق نے انہیں حملے کا نشانہ بنایا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کلر سیداں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں مزید کشیدگی کو روکنے کے لیے گشت بڑھا دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید

اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 گرفتار

سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، 18 دہشت گرد گرفتار

طلبہ کو نشہ بیچنے والے گرفتار! اے این ایف کا کریک ڈاؤن، 73 کلو سے زائد منشیات برآمد

سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے خلاف مقدمہ درج

راولپنڈی: صحافی پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام، تین اجرتی قاتل گرفتار

اسمگلنگ کی کوشش ناکام، موچکو چیک پوسٹ پر 25 کلو گرام چاندی برآمد

ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، فیکٹری سیل

بلوچستان: ٹرین پر راکٹ فائر، پولیس وین پر دستی بم حملہ

ٹھٹھہ، سجاول میں جنگلات کٹائی اور لکڑی کی دیگر شہروں میں منتقلی جاری

رحیم یار خان: کالعدم تنظیم کے کمانڈر کا علاج، طبی عملہ کے 6 ارکان گرفتار

شادی کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی۔۔ 3 روز پہلے دلہا بننے والے نوجوان کو گھر کی دہلیز پر کیوں قتل کیا گیا؟

بلوچستان: ضلع کیچ میں فورس کی گشتی ٹیم پر حملہ، 3 اہلکار زخمی

نواب شاہ: مقابلے کے بعد زخمی ملزم گرفتار، ہزاروں گرام آئس برآمد

کوہستان اسکینڈل: نیب کے ہاتھوں ایک اور ملزم گرفتار، 115 تولے سونا برآمد

کوئٹہ: خاتون ٹیچر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم زخمی حالت میں گرفتار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی