بےگناہی ثابت کرنے کے لیے بیوہ کو شوہر کی لاش کے غسل کا پانی پلانے کا واقعہ: ’ملزمان عدالت میں اپنے عمل کا حساب دیں گے‘


Getty Images'اگر اس معاملے کو دیکھیں تو وہ پانی خراب تھا کیونکہ اس میں ایسے کیمیکل موجود تھے جس سے کسی شخص کی جان جا سکتی ہے۔'نائجیریا میں ’او اومامہ‘ نامی برادری کے افراد نے ایک بیوہ خاتون کو وہ پانی پینے پر مجبور کیا جسے اُن کے شوہر کی میت کو غسل دینے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔یہ واقعہ چیکا ندوبوئسی نامی خاتون کے ساتھ رونما ہوا ہے اور اس سے متعلق تفصیلات سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث نے جنم لیا ہے۔مرنے والے شوہر کے خاندان نے بیوہ (چیکا ندوبوئسی) پر اپنے ہی شوہر کے قتل کا الزام عائد کیا تھا اور بے گناہی ثابت کرنے کے لیے انھیں وہی پانی پینے پر مجبور کیا گیا جس کا استعمال =لاش کو غسل دینے کے لیے کیا گیا تھا۔اس واقعے کے منظرِ عام پر آنے کے بعد سرکاری حکام متاثرہ خاتون تک پہنچے اور انھیں محفوظ مقام پر منتقل کیا۔جس شہر میں یہ واقعہ پیش آیا ہے وہاں کی حکومت نے بیوہ کے ساتھ کیے گئے اس سلوک کی مذمت کی ہے۔حکومت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مرنے والے شخص کے خاندان کی جانب سے بیوہ خاتون کے خلاف روا رکھا گیا سلوک ’نہایت بُرا اور افسوسناک‘ ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ’یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے۔ یہ آج کی دنیا میں نہ صرف ناقابلِ قبول ہے بلکہ غیرقانونی بھی ہے۔‘سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’جن لوگوں نے یہ عمل کیا ہے، انھیں جلد ہی پتا چل جائے گا کہ اس ملک میں قانون بھی موجود ہے۔ انھیں عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں وہ اپنے اس عمل کا حساب دیں گے۔‘حکام کا کہنا ہے کہ وہ لڑکیوں اور خواتین کی عزت اور حقوق کی حفاظت کے لیے پُرعزم ہیں۔جس علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا وہاں کی مقامی ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون اِس وقت ہپستال میں زیرِ علاج ہیں اور انھیں ذہنی صحت سے متعلق مدد فراہم کی جا رہی ہے۔نائجیریا کے ماہرین قانون کا کہنا ہے کہ خاتون کے ساتھ جو سلوک روا رکھا گیا اس کی قانون میں کوئی اجازت نہیں ہے۔نائجیرین وکیل نینا انوزی کا کہنا ہے کہ جن افراد نے اس خاتون کو غسل کا پانی پینے پر مجبور کیا ہے انھوں نے غیرقانونی کام کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اس نوعیت کے واقعات سے نمٹنے کے لیے قانون موجود ہے جس کے تحت ملوث افراد کو سزائیں دی جانی چاہییں۔نائجیریا میں سنہ 2015 میں وائلنس اگینسٹ پرسنز پریوینشن ایکٹ متعارف کروایا گیا تھا۔نینا کہتی ہیں کہ اس قانون کے تحت خواتین کے خلاف تشدد اور خصوصاً ’ثقافتی اور روایتی تشدد‘ کی ممانعت ہے۔’ایک عورت کو وہ پانی پلانا جسے لاش کو غسل دینے کے لیے استعمال کیا گیا تھا، ایسے اعمال میں شامل ہے جس کی قانون میں ممانعت ہے۔‘’اگر اس معاملے کو دیکھیں تو وہ پانی خراب تھا کیونکہ اس میں ایسے کیمیکل موجود تھے جس سے کسی شخص کی جان جا سکتی ہے۔‘دولہے کو اپنی شادی پر پیسے لٹانا مہنگا پڑ گیا، عدالت نے چھ ماہ قید کی سزا سنا دی’میرے پاس تمھاری برہنہ تصاویر اور وہ سب کچھ ہے جو تمھاری زندگی برباد کر سکتا ہے‘: وہ گینگز جو نوعمر افراد کو نشانہ بناتے ہیں’میری ماں میرے گہری رنگت والے بچوں سے کم جبکہ میری بہن کے گورے بچوں سے زیادہ پیار کرتی تھیں‘10 برس سے سزائے موت کا منتظر نوجوان جس کا جرم چند مرغیاں اور انڈے چوری کرنا تھابلیک ایکس: وہ بین الاقوامی مافیا جسے دنیا بھر کی پولیس مل کر بھی روک نہیں پا رہی

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

تاریخ کا ’سب سے بڑا آپریشن‘: ’سر کٹی اور مسخ شدہ لاشوں‘ سمیت وہ مناظر جو ایک فوٹوگرافر نے کیمرے میں قید کر لیے

ٹرمپ نے ’فلسطینی منڈیلا‘ کی رہائی کی امید پیدا کر دی: اسرائیلی قید میں موجود مروان البرغوثی کون ہیں؟

’پوتن نے پاکستان کا ذکر کیا نہ افغانستان کا‘: روسی صدر کی ’دھمکی آمیز ویڈیو‘ جس پر ماسکو کو وضاحت دینا پڑی

قاری امجد پاکستانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک: مفتی مزاحم کے نام سے مشہور طالبان کمانڈر کون تھے؟

خیبر پختونخوا کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ، دو مراحل میں اعلان متوقع

کیا معلوم تھا یہ تصویر آخری یاد بن جائے گی۔۔ مالٹا میں تفریح کے لئے گئے پاکستانی نژاد باپ بیٹے کی موت کیسے ہوئی؟

ترکیہ کی درخواست پر پاکستان افغانستان سےدوبارہ مذاکرات جاری رکھنے پر رضامند

لاکھوں مالیت کی کلیکشن، انڈین فینز اور روبک کیوب حل کرنے کا جنون: گوجرانوالہ کے یوٹیوبر نے ایک ویڈیو کی آمدن سے گاڑی خریدی

پاکستانی فوج کا قاری امجد کی ہلاکت کا دعویٰ: مفتی مزاحم کے نام سے مشہور طالبان کمانڈر کون ہیں؟

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنۃ الہندوستان کے 18 دہشت گرد ہلاک

زیر زمین پناہ گاہیں اور بنکر: معروف ٹیکنالوجی کمپنیوں کے مالکان اور سائنسدان دنیا کو درپیش ممکنہ بڑی تباہی کی تیاری کر رہے ہیں؟

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس، پی آئی اے ملازمین کے مسائل حل کرنے کی ہدایت

راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے قریب سہیل آفریدی کا احتجاج، ملاقات سے محرومی پر سخت ردِ عمل

شیر افضل مروت اور خواجہ آصف کی ملاقات، دلچسپ مکالمہ میڈیا کی زینت بن گیا

پاکستان ترکی کی درخواست پر استنبول میں افغان طالبان سے مذاکراتی عمل بحال کرنے پر رضامند: سرکاری میڈیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی