وادی تیراہ: بر قمبر خیل سے کالعدم تنظیم کے کمانڈر انخلا پر رضامند


کالعدم (تحریکِ طالبان پاکستان) نے مقامی عمائدین سے مذاکرات کے بعد وادی تیراہ کے علاقے بر قمبر خیل سے انخلا پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔ مقامی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بر قمبر خیل کے عمائدین کے وفد نے گزشتہ روز کالعدم (ٹی ٹی پی) کے مقامی کمانڈروں سے ملاقات کی اور انہیں 4 اگست کے تحریری معاہدے کی یاد دہانی کرائی۔ 4 اگست کے تحریری معاہدے میں عسکریت پسندوں نے یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ اپنے گھروں کو سیکیورٹی فورسز پر حملوں یا کسی تخریبی سرگرمی کے لیے استعمال نہیں کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ عمائدین نے کالعدم (ٹی ٹی پی) کمانڈروں کو بتایا کہ فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان لڑائی کے باعث مقامی آبادی متاثر ہو رہی ہے کیوں کہ بعض مسلح گروہ اب بھی نجی گھروں میں موجود ہیں اور مقامی باشندوں کو زبردستی اپنے گھروں سے نکلنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو کالعدم (ٹی ٹی پی) نے یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ مقامی آبادی کو سیکیورٹی فورسز کے خلاف انسانی ڈھال کے طور پر استعمال نہیں کریں گے۔ بر قمبر خیل قبیلے کے جرگے نے کالعدم (ٹی ٹی پی) کی بڑھتی مسلح سرگرمیوں اور حملوں پر شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ارکان کو واضح پیغام دیا کہ وہ بار بار 5 اگست کے امن معاہدے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ مقامی ذرائع نے مزید بتایا کہ ٹی ٹی پی کمانڈروں نے اصولی طور پر اس بات سے اتفاق کیا کہ وہ بر قمبر خیل کے نجی گھروں میں قائم تمام ٹھکانوں کو خالی کر دیں گے اور علاقے سے نکل جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ مقامی عمائدین نے سیکیورٹی حکام کو بھی قائل کرلیا کہ وہ علاقے میں کئی دنوں سے نافذ کرفیو ختم کریں۔ واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے متعدد علاقوں میں رہائشیوں کو گھروں سے نکلنے کا حکم دیا تھا، کیوں کہ علاقے میں بھرپور فوجی کارروائی جاری تھی اور کئی خاندان شدید فائرنگ کے دوران محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوچکے تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

فیصل آباد میں 17 برس بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی: جس پچ کے بارے میں ڈینس للی نے کہا ’مر جاؤں تو مجھے اس کے نیچے دفنایا جائے‘

کراچی میں آج کون سی سڑکیں بند رہیں گی؟ ٹریفک پولیس نے 3 دن کا پلان جاری کردیا

ظہران ممدانی نے پارٹی اسٹیبلشمنٹ سے ’پیچیدہ تعلق‘ اور ٹرمپ کی مخالفت کے باوجود نیویارک والوں کا دل کیسے جیتا؟

صدر ٹرمپ کا پاکستان سمیت دیگر ممالک پر جوہری تجربے کرنے کا الزام: ’وہ زیر زمین تجربے کرتے ہیں، مگر بتاتے نہیں‘

وزیراعظم شہباز شریف 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے پیپلزپارٹی کی حمایت کے طلبگار ہیں: بلاول بھٹو

’گریٹر افغانستان‘ کا متنازع نقشہ: ’اس قسم کی اشتعال انگیز ویڈیوز کشیدگی مزید بڑھائیں گی‘

پائیکا: ’میرا ایک سال کا بچہ کتابیں، کھلونے، فرنیچر بھی کھا جاتا ہے‘

اسلام آباد: تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کے منصوبے میں مبینہ بے ضابطگیاں بے نقاب

انڈین خواتین ٹیم کی ورلڈ کپ میں تاریخی فتح، جے شاہ کے پاؤں چھونے کی کوشش اور ایشیا کپ ٹرافی نہ ملنے کا گلہ

اسٹرکچرل اصلاحات مکمل نہ ہوئیں تو آئی ایم ایف سے نجات ممکن نہیں، وزیر خزانہ

الیکشن کمیشن کے کوئٹہ میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا

تاجکستان میں عینی ایئر بیس خالی کرنے کا معاملہ جسے ’انڈیا کی سٹریٹجک ناکامی‘ قرار دیا جا رہا ہے

افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ، کم از کم آٹھ افراد ہلاک

افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ، کم از کم چار افراد ہلاک

موسمیاتی تبدیلی پاکستان میں سیلابی صورت حال کو کس طرح ’تباہ کن‘ بنا رہی ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی