پاکستان کی بلیو اکانومی 2047 تک 100 ارب ڈالر کی معیشت بن سکتی ہے، وزیر خزانہ


وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی بلیو اکانومی ملک کی مستقبل کی اقتصادی ترقی کے لیے گیم چینجر ثابت ہوسکتی ہے، جس کی صلاحیت 2047 تک 100 ارب ڈالر تک پہنچنے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پالیسیوں کے تسلسل، سرمایہ کاری میں سہولت اور پائیدار سمندری ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ وزیر خزانہ نے یہ بات پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی ورچوئل خطاب میں کہی، جو پاکستان نیوی اور وزارت بحری امور کے اشتراک سے ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہوئی۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نیوی اور وزارت بحری امور نے عالمی معیار کی کانفرنس کا انعقاد کیا ہے، جو ملک میں بحری معیشت کے امکانات کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی معیشت بتدریج استحکام کی جانب گامزن ہے، زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں، افراطِ زر سنگل ڈیجٹ میں ہے، پالیسی ریٹ میں کمی ہوئی ہے جبکہ عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی معاشی آؤٹ لک کو مستحکم قرار دیا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ بحری شعبہ اس وقت قومی جی ڈی پی کا صرف 0.4 سے 0.5 فیصد حصہ رکھتا ہے، تاہم اس میں ترقی کی بے پناہ گنجائش موجود ہے۔ وزارت بحری امور کے وژن کے مطابق 2047 تک اس شعبے کو 100 ارب ڈالر کی معیشت میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہی گیری، ایکوا کلچر، ویلیو ایڈڈ پراسیسنگ اور جدید لاجسٹکس نظام کے ذریعے پاکستان کی سمندری مصنوعات کی برآمدات کو موجودہ 500 ملین ڈالر سے بڑھا کر اگلے چند سالوں میں 2 ارب ڈالر تک لے جایا جا سکتا ہے۔ محمد اورنگزیب نے کراچی، پورٹ قاسم اور گوادر کی بندرگاہوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے، سمندری توانائی کے منصوبوں اور جدید مالیاتی ذرائع کے فروغ پر زور دیا۔ان کا کہنا تھا کہ بلیو اکانومی پاکستان کی پائیدار ترقی کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کر سکتی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

آخری اوور میں فیصل آباد کے سب سے بڑے ہدف کا کامیاب تعاقب جو ’کمزور دل والے افراد کے لیے نہیں تھا‘

فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی، پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں دو وکٹوں سے فتح

فیصل آباد میں فُل ہاؤس اور صائم ایوب کی عمدہ بولنگ: ’سموگ بھی شائقین کو نہ روک سکی‘

’ہیومن کمپیوٹر‘: سرکس ملازم کی ان پڑھ بیٹی جو ریاضی کے مشکل سوالات سیکنڈوں میں حل کر دیا کرتیں

شاہ بانو کیس: عمران ہاشمی کی فلم ’حق‘ کے پیچھے کیا کہانی ہے؟

سفارتی تعلقات کی بحالی سے پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدے تک، سعودی میڈیا کا ایران کے لیے بدلتا بیانیہ

سوات ٹوکردرہ میں بدھ مت دور کے مجسمے اور اسٹوپا دریافت

پاکستان کی بلیو اکانومی 2047 تک 100 ارب ڈالر کی معیشت بن سکتی ہے، وزیر خزانہ

سفارتی تعلقات کی بحالی سے پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدے تک، سعودی میڈیا کا ایران کے لیے بیانیہ کس طرح بدل رہا ہے؟

ممدانی، کوومو یا سلیوا: نیویارک کے شہری کیسا میئر چاہتے ہیں؟

ممدانی، کوومو یا سلیوا: نیوریاک کے شہری کیسا میئر چاہتے ہیں؟

ٹرمپ کی مخالفت اور ’فنڈز میں کٹوتی‘ کی دھمکیوں کے باوجود ظہران ممدانی نیویارک میں اتنے مقبول کیوں؟

سونا، کرائے کے فوجی اور متحدہ عرب امارات کی حمایت: اونٹوں کی تجارت کرنے والے جنگجو کی نصف سوڈان پر قبضے کی داستان

سوشل میڈیا پر نظر آنے والی جعلی اے آئی ویڈیوز کی شناخت کیسے کریں؟

ڈیجیٹل دور میں نیا سنگِ میل: پاکستان میں پہلی گوگل کروم بُک اسمبلی لائن کا افتتاح

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی