فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی، پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں دو وکٹوں سے فتح


Getty Imagesہدف کے تعاقب میں سلمان آغا نے 62 کلیدی رنز بنائے جس میں پانچ چوکے اور ایک چھکا شامل تھافیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پر پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں دو وکٹوں سے شکست دی ہے۔ مہمان ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے 264 رنز کا ہدف دیا تھا جو کہ میزبان نے آخری اوور کی چوتھی گیند پر آٹھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ہدف کے تعاقب میں سلمان آغا نے 62 کلیدی رنز بنائے جس میں پانچ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ انھیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ جبکہ انھیں محمد رضوان کی بھی نصف سنچری کا ساتھ میسر رہا۔ بابر اعظم محض سات رنز پر آؤٹ ہوئے تھے مگر ان سے قبل اوپنرز فخر زمان اور صائم ایوب نے اچھا آغاز فراہم کیا تھا۔یہ ون ڈے کرکٹ میں فیصل آباد کا سب سے بڑا رنچیز ہے۔ کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق 2008 میں پاکستان نے ہی زمبابوے کے خلاف 245 رنز کے ہدف کا کامیابی سے تعاقب کیا تھا۔پاکستان نے ون ڈے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی تھی جبکہ ٹیسٹ سیریز ایک، ایک فتح کے ساتھ برابر ہوئی تھی۔Getty Imagesپہلی اننگز کا احوالٹاس جیت کر میزبان ٹیم نے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ میچ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم کے بولرز تمام 10 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے اور مہمان ٹیم 49.1 اوورز میں 263 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔جنوبی افریقہ کے اوپنرز نے 98 رنز کی شراکت کے ساتھ ٹیم کو بہترین آغاز فراہم کیا تھا۔ جنوبی افریقہ کے دونوں اوپنرز لوان ڈری پریٹوریس اور کوئنٹن ڈی کاک نے نصف سنچریاں بنائیں۔مگر اپنا پہلا میچ کھیلنے والے پریٹوریس 16ویں اوور میں صائم ایوب کا شکار بنے اور یہیں سے پاکستان کو وقفے وقفے سے وکٹیں ملنا شروع ہو گئیں۔فیصل آباد میں 17 برس بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی: جس پچ کے بارے میں ڈینس للی نے کہا ’مر جاؤں تو مجھے اس کے نیچے دفنایا جائے‘پاکستانی اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر تاحیات پابندی کیوں لگائی گئی؟دبئی میں نوکری چھوڑنے کے بعد پاکستانی ٹیم کا حصہ بننے والے عثمان طارق اور ان کے غیر معمولی بولنگ ایکشن کی کہانیلاکھوں مالیت کی کلیکشن، انڈین فینز اور روبک کیوب حل کرنے کا جنون: گوجرانوالہ کے یوٹیوبر نے ایک ویڈیو کی آمدن سے گاڑی خریدینسیم شاہ نے 63 رنز کھیلنے والے کوئنٹن ڈی کاک کو بولڈ کیا۔ پھر صائم نے اپنی ہی بولنگ پر زورزی کا کیچ پکڑا۔ محمد نواز کی پہلی وکٹ 26 سالہ سینتھمبا قشیلے کی تھی جنھوں نے 22 رنز بنائے۔ڈوناون فریرا محض تین رنز بنا کر ابرار کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ جارج لنڈے نے بھی صرف دو رنز بنائے اور وہ نسیم کا دوسرا شکار بنے۔کپتان میتھیو بریٹزکے 42 رنز پر اور فارچیون صفر پر ابرار احمد کا شکار بنے۔لوئر مڈل آرڈر میں کھیلتے ہوئے آل راؤنڈر کوربن بوش نے 41 رنز بنائے اور ان کی وکٹ کپتان شاہین شاہ آفریدی نے حاصل کی۔ پھر نسیم نے تیسری وکٹ لیزاد ولیمز کی حاصل کی۔اس میچ میں نسیم شاہ اور ابرار احمد کو تین، تین وکٹیں ملیں جبکہ ابتدا میں صائم ایوب دو اہم وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔Getty Imagesنسیم شاہ نے تین وکٹیں حاصل کیںشائقین صایم ایوب کی بولنگ سے متاثرپاکستان میں سوشل میڈیا صارفین نے صائم ایوب اور نسیم شاہ کی بولنگ کی تعریف کی ہے۔خود صائم نے اننگز کے بعد کہا کہ ’میں بولنگ انجوائے کرتا ہوں۔ مجھے بولنگ پسند ہے اور میں کوچ کے دیے پلان پر عمل کرتا ہوں۔‘ایک صارف نے اس جانب اشارہ کیا کہ صائم نے آج آٹھ اوورز میں 39 رنز دے کر دو اہم وکٹیں حاصل کیں۔ اگرچہ وہ بیٹنگ میں مشکلات کا شکار رہے ہیں مگر انھوں نے پچھلے 12 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 12 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ایک دوسرے صارف نے تبصرہ کیا کہ ’صائم ایوب بیٹ یا بال میں سے ایک میں تو بہتر ہی نظر آتے ہیں۔‘دریں اثنا شائقین نے 17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی پر خوب جشن منایا۔ براڈکاسٹرز نے بتایا کہ سٹیڈیم ہاؤس فُل رہا اور یہ میچ دیکھنے 17 ہزار فینز سٹیڈیم میں جمع ہوئے۔بہرام نامی صارف نے لکھا کہ ’سموگ بھی شائقین کو آنے سے نہ روک سکی۔‘خیال رہے کہ منگل کے روز فیصل آباد کے ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) نے بعض علاقوں میں 700 سے بھی تجاوز کیا۔ میچ کے دوران گراؤنڈ میں دھند کے مناظر دیکھے گئے جس سے حد نگاہ کچھ حد تک متاثر ہوئی۔کچھ صارفین پاکستانی ٹیم کی طرف سے موقع گنوانے پر بھی مایوس ہوئے۔ جیسے نسیم شاہ نے ایک نو بال پر بریٹزکے کو بولڈ کر دیا۔ جبکہ ابرار نے ایک کیچ ڈراپ کیا۔فیصل آباد میں 17 برس بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی: جس پچ کے بارے میں ڈینس للی نے کہا ’مر جاؤں تو مجھے اس کے نیچے دفنایا جائے‘دبئی میں نوکری چھوڑنے کے بعد پاکستانی ٹیم کا حصہ بننے والے عثمان طارق اور ان کے غیر معمولی بولنگ ایکشن کی کہانیآئی پی ایل سے موازنہ، تنازعات، ’ریلو کٹوں‘ کے طعنے اور اب دو نئی ٹیمیں: پاکستان سپر لیگ کے 10 سال کی کہانیلاکھوں مالیت کی کلیکشن، انڈین فینز اور روبک کیوب حل کرنے کا جنون: گوجرانوالہ کے یوٹیوبر نے ایک ویڈیو کی آمدن سے گاڑی خریدینعمان علی: سانگھڑ کا ’فاسٹ بولر‘ جو پاکستان کے سپن اٹیک کا ’اٹوٹ انگ‘ بن گیاپاکستانی اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر تاحیات پابندی کیوں لگائی گئی؟

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

آخری اوور میں فیصل آباد کے سب سے بڑے ہدف کا کامیاب تعاقب جو ’کمزور دل والے افراد کے لیے نہیں تھا‘

فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی، پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں دو وکٹوں سے فتح

فیصل آباد میں فُل ہاؤس اور صائم ایوب کی عمدہ بولنگ: ’سموگ بھی شائقین کو نہ روک سکی‘

’ہیومن کمپیوٹر‘: سرکس ملازم کی ان پڑھ بیٹی جو ریاضی کے مشکل سوالات سیکنڈوں میں حل کر دیا کرتیں

شاہ بانو کیس: عمران ہاشمی کی فلم ’حق‘ کے پیچھے کیا کہانی ہے؟

سفارتی تعلقات کی بحالی سے پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدے تک، سعودی میڈیا کا ایران کے لیے بدلتا بیانیہ

سوات ٹوکردرہ میں بدھ مت دور کے مجسمے اور اسٹوپا دریافت

پاکستان کی بلیو اکانومی 2047 تک 100 ارب ڈالر کی معیشت بن سکتی ہے، وزیر خزانہ

سفارتی تعلقات کی بحالی سے پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدے تک، سعودی میڈیا کا ایران کے لیے بیانیہ کس طرح بدل رہا ہے؟

ممدانی، کوومو یا سلیوا: نیویارک کے شہری کیسا میئر چاہتے ہیں؟

ممدانی، کوومو یا سلیوا: نیوریاک کے شہری کیسا میئر چاہتے ہیں؟

ٹرمپ کی مخالفت اور ’فنڈز میں کٹوتی‘ کی دھمکیوں کے باوجود ظہران ممدانی نیویارک میں اتنے مقبول کیوں؟

سونا، کرائے کے فوجی اور متحدہ عرب امارات کی حمایت: اونٹوں کی تجارت کرنے والے جنگجو کی نصف سوڈان پر قبضے کی داستان

سوشل میڈیا پر نظر آنے والی جعلی اے آئی ویڈیوز کی شناخت کیسے کریں؟

ڈیجیٹل دور میں نیا سنگِ میل: پاکستان میں پہلی گوگل کروم بُک اسمبلی لائن کا افتتاح

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی