قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک


بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی تنظیم فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق یہ کارروائی یکم نومبر کی رات دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چار دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشتگرد مختلف تخریبی اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔فوجی ترجمان کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو ختم کیا جا سکے۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز عزمِ استحکام ویژن کے تحت انسدادِ دہشت گردی مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں اور غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ کوششیں جاری رہیں گی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قلات میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ صدر مملکت اور وزیر اعظم نے بھارتی پشت پناہی میں سرگرم 4 دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے اور دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے عزم پر قائم ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

آخری اوور میں فیصل آباد کے سب سے بڑے ہدف کا کامیاب تعاقب جو ’کمزور دل والے افراد کے لیے نہیں تھا‘

فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی، پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں دو وکٹوں سے فتح

فیصل آباد میں فُل ہاؤس اور صائم ایوب کی عمدہ بولنگ: ’سموگ بھی شائقین کو نہ روک سکی‘

’ہیومن کمپیوٹر‘: سرکس ملازم کی ان پڑھ بیٹی جو ریاضی کے مشکل سوالات سیکنڈوں میں حل کر دیا کرتیں

شاہ بانو کیس: عمران ہاشمی کی فلم ’حق‘ کے پیچھے کیا کہانی ہے؟

سفارتی تعلقات کی بحالی سے پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدے تک، سعودی میڈیا کا ایران کے لیے بدلتا بیانیہ

سوات ٹوکردرہ میں بدھ مت دور کے مجسمے اور اسٹوپا دریافت

پاکستان کی بلیو اکانومی 2047 تک 100 ارب ڈالر کی معیشت بن سکتی ہے، وزیر خزانہ

سفارتی تعلقات کی بحالی سے پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدے تک، سعودی میڈیا کا ایران کے لیے بیانیہ کس طرح بدل رہا ہے؟

ممدانی، کوومو یا سلیوا: نیویارک کے شہری کیسا میئر چاہتے ہیں؟

ممدانی، کوومو یا سلیوا: نیوریاک کے شہری کیسا میئر چاہتے ہیں؟

ٹرمپ کی مخالفت اور ’فنڈز میں کٹوتی‘ کی دھمکیوں کے باوجود ظہران ممدانی نیویارک میں اتنے مقبول کیوں؟

سونا، کرائے کے فوجی اور متحدہ عرب امارات کی حمایت: اونٹوں کی تجارت کرنے والے جنگجو کی نصف سوڈان پر قبضے کی داستان

سوشل میڈیا پر نظر آنے والی جعلی اے آئی ویڈیوز کی شناخت کیسے کریں؟

ڈیجیٹل دور میں نیا سنگِ میل: پاکستان میں پہلی گوگل کروم بُک اسمبلی لائن کا افتتاح

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی