پاکستان نیوی کی جدید ہتھیاروں سے لیس ہنگور کلاس آبدوز ’غازی‘ چین میں لانچ


پاک بحریہ کی ہنگور کلاس کی چوتھی آبدوز ’غازی‘ کو چین کے شہر ووہان میں واقع شوانگ لیو بیس پر کامیابی سے لانچ کر دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس لانچنگ کے ساتھ ہی پاکستان نیوی نے ہنگور آبدوز پروگرام میں ایک اور اہم دفاعی سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق چین میں زیرِ تعمیر چاروں ہنگور کلاس آبدوزیں اب سی ٹرائلز کے مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں اور جلد پاکستان کے حوالے کیے جانے کے آخری مراحل میں ہوں گی۔ پاکستان اور چین کے درمیان 8 ہنگور کلاس آبدوزوں کے حصول کا معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت چار آبدوزیں چین میں تیار کی جائیں گی جبکہ باقی چار کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے تحت تیار کی جائیں گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہنگور کلاس آبدوزیں جدید ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہوں گی اور دور مار اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ یہ آبدوزیں خطے میں طاقت کے توازن، بحری دفاع، اور امن و استحکام کے قیام میں اہم کردار ادا کریں گی۔ لانچنگ کی تقریب میں پاکستان اور چین کے سینئر حکام نے شرکت کی، جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دفاعی تعاون کا مظہر ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہنگور کلاس آبدوزیں پاک بحریہ کی بحری صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کریں گی اور خطے میں پاکستان کے دفاعی مضبوطی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

بحرین کے کبڈی ٹورنامنٹ میں انڈین پرچم لہرانے پر پاکستانی کھلاڑی پر تنقید: ’یہ انڈیا پاکستان میچ نہیں تھا‘

نو سال سے فرار بیوی کا قاتل جسے پولیس نے ایک بسکٹ کے پیکٹ کی مدد سے پکڑا

منھ کا کینسر: ’اچھے چہرے والی خاتون تھی، آپریشن کے ہفتوں بعد بھی آئینے میں خود کو نہیں دیکھ پائی‘

جعلی ڈگری کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کی تعیناتی غیر قانونی قرار

دیوسائی نیشنل پارک کی حدود میں عارضی ہوٹلوں، تجارتی سرگرمیوں پر پابندی عائد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کی بطور جج تعیناتی غیر قانونی قرار دے دی

اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، خاتون سمیت 2 ملزمان گرفتار

’چار گھنٹوں تک فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں جاری رہیں‘: میر علی میں جھڑپ کے دوران علاقہ مکینوں نے کیا دیکھا؟

پاکستان نیوی کی جدید ہتھیاروں سے لیس ہنگور کلاس آبدوز ’غازی‘ چین میں لانچ

’سیون سسٹرز‘ الگ کرنے کی دھمکی: بنگلہ دیش میں انڈین ہائی کمشنر کی ملک بدری کا مطالبہ

گیند بلے سے لگنے کے باوجود آسٹریلوی بیٹر کو ریویو میں ناٹ آؤٹ دیے جانے پر تنازع

انڈیا کے گجراتی بلوچ اور ’دھورندھر‘ فلم کا ایک متنازع ڈائیلاگ: ’وفادار اور جنگجو برادری کو ایسے الفاظ سے مخاطب کرنا مناسب نہیں‘

آصف زرداری، ’ضیا کے ایجنٹ‘ اور لیاری: جب بے نظیر بھٹو برقعے میں اپنی شادی کی تیاریاں دیکھنے ککری گراؤنڈ پہنچیں

کرایہ داروں کی آن لائن رجسٹریشن کے لیے سندھ پولیس کی ایپلیکشن متعارف

آصف زرداری، ’ضیا کے ایجنٹ‘ اور لیاری: جب بے نظیر بھٹو برقعے میں اپنی شادی کی تیاریاں دیکھنے ککری گراؤنڈ پہنچیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی