جماعت اسلامی کا کراچی کے 13 مقامات پر احتجاجی دھرنوں کا اعلان


جماعت اسلامی نے کراچی میں بڑھتی ٹریفک اموات، خونی ڈمپر و ٹینکر مافیا، ای چالان کے نام پر مبینہ لوٹ مار، حکومتی بے حسی اور تباہ حال انفراسٹرکچر کے خلاف شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاجی دھرنوں کا اعلان کر دیا ہے۔ جماعت اسلامی کراچی کے جنرل سیکریٹری توفیق الدین صدیقی کے مطابق احتجاجی دھرنوں کا آغاز کل 19 دسمبر کو شام 4 بجے ہوگا جبکہ شہر کی اہم شاہراہوں اور چورنگیوں پر بیک وقت دھرنے دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہیوی ٹریفک کے باعث شہریوں کی قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں لیکن حکومت اور متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ توفیق الدین صدیقی نے بتایا کہ دھرنے اسٹارگیٹ شارع فیصل، ایم اے جناح روڈ، یونیورسٹی روڈ، داؤد چورنگی، کورنگی کراسنگ، نورانی کباب ہاؤس چورنگی، تبت سینٹر، یونیورسٹی روڈ موسمیات، پاور ہاؤس چورنگی، حب ریور روڈ، پراچہ چوک شیر شاہ، ڈالمن مال حیدری نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد 10 نمبر، سہراب گوٹھ اور اورنگی ٹاؤن نمبر 5 پر دیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان سمیت نائب امراء، ضلعی اور مقامی رہنما احتجاجی دھرنوں سے خطاب کریں گے۔ جماعت اسلامی نے کراچی کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھرپور شرکت کر کے اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کریں۔ دوسری جانب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ 21 دسمبر کو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا، جبکہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ جماعت اسلامی کے مطابق یہ احتجاج عوام کے جان و مال کے تحفظ اور کراچی کے دیرینہ مسائل کے حل تک جاری رہے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

بحرین کے کبڈی ٹورنامنٹ میں انڈین پرچم لہرانے پر پاکستانی کھلاڑی پر تنقید: ’یہ انڈیا پاکستان میچ نہیں تھا‘

نو سال سے فرار بیوی کا قاتل جسے پولیس نے ایک بسکٹ کے پیکٹ کی مدد سے پکڑا

منھ کا کینسر: ’اچھے چہرے والی خاتون تھی، آپریشن کے ہفتوں بعد بھی آئینے میں خود کو نہیں دیکھ پائی‘

جعلی ڈگری کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کی تعیناتی غیر قانونی قرار

دیوسائی نیشنل پارک کی حدود میں عارضی ہوٹلوں، تجارتی سرگرمیوں پر پابندی عائد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کی بطور جج تعیناتی غیر قانونی قرار دے دی

اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، خاتون سمیت 2 ملزمان گرفتار

’چار گھنٹوں تک فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں جاری رہیں‘: میر علی میں جھڑپ کے دوران علاقہ مکینوں نے کیا دیکھا؟

پاکستان نیوی کی جدید ہتھیاروں سے لیس ہنگور کلاس آبدوز ’غازی‘ چین میں لانچ

’سیون سسٹرز‘ الگ کرنے کی دھمکی: بنگلہ دیش میں انڈین ہائی کمشنر کی ملک بدری کا مطالبہ

گیند بلے سے لگنے کے باوجود آسٹریلوی بیٹر کو ریویو میں ناٹ آؤٹ دیے جانے پر تنازع

انڈیا کے گجراتی بلوچ اور ’دھورندھر‘ فلم کا ایک متنازع ڈائیلاگ: ’وفادار اور جنگجو برادری کو ایسے الفاظ سے مخاطب کرنا مناسب نہیں‘

آصف زرداری، ’ضیا کے ایجنٹ‘ اور لیاری: جب بے نظیر بھٹو برقعے میں اپنی شادی کی تیاریاں دیکھنے ککری گراؤنڈ پہنچیں

کرایہ داروں کی آن لائن رجسٹریشن کے لیے سندھ پولیس کی ایپلیکشن متعارف

آصف زرداری، ’ضیا کے ایجنٹ‘ اور لیاری: جب بے نظیر بھٹو برقعے میں اپنی شادی کی تیاریاں دیکھنے ککری گراؤنڈ پہنچیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی