وزیراعظم کی کیش لیس معیشت کے فروغ کی ہدایت


وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں کیش لیس معیشت اور مالی شمولیت کے فروغ کے لیے کوششیں مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کاروباری برادری کو ڈیجیٹل ادائیگی کے قومی نظام RAAST کے استعمال کی جانب راغب کرنے پر زور دیا ہے۔ یہ ہدایات وزیراعظم نے RAAST کے بورڈ ممبران سے ملاقات کے دوران دیں جہاں انہوں نے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے والے بورڈ ارکان کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ قومی اہمیت کے حامل اس ادارے کو مزید مؤثر انداز میں چلائیں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کیش لیس معیشت کے فروغ اور مالی شمولیت کے اہداف کے حصول میں RAAST کا کردار کلیدی ہے۔ اجلاس کے دوران بورڈ ارکان نے وزیراعظم کو RAAST کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ پلیٹ فارم کے آغاز سے اب تک تقریباً 80 کھرب روپے کی 3 ارب سے زائد ٹرانزیکشنز مکمل ہو چکی ہیں۔ بریفنگ کے مطابق RAAST کے صارفین کی تعداد 4 کروڑ 80 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ ملک بھر کے 53 مالیاتی ادارے اس نظام کا حصہ بن چکے ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ RAAST اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ادارہ ہے تاہم ایک رکن کے علاوہ تمام بورڈ ممبران نجی شعبے سے تعلق رکھتے ہیں اور وسیع تجربے کی بنیاد پر منتخب کیے گئے ہیں۔ ادارے کا وژن ملک بھر میں تمام G2B اور B2G ادائیگیوں کو RAAST پر منتقل کرنا ہے تاکہ ہر شہری کو محفوظ، تیز اور قابلِ اعتماد ڈیجیٹل ادائیگی کا پلیٹ فارم فراہم کیا جا سکے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ، وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک، راست بورڈ کے ممبران، سی ای او اور اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

بحرین کے کبڈی ٹورنامنٹ میں انڈین پرچم لہرانے پر پاکستانی کھلاڑی پر تنقید: ’یہ انڈیا پاکستان میچ نہیں تھا‘

نو سال سے فرار بیوی کا قاتل جسے پولیس نے ایک بسکٹ کے پیکٹ کی مدد سے پکڑا

منھ کا کینسر: ’اچھے چہرے والی خاتون تھی، آپریشن کے ہفتوں بعد بھی آئینے میں خود کو نہیں دیکھ پائی‘

جعلی ڈگری کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کی تعیناتی غیر قانونی قرار

دیوسائی نیشنل پارک کی حدود میں عارضی ہوٹلوں، تجارتی سرگرمیوں پر پابندی عائد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کی بطور جج تعیناتی غیر قانونی قرار دے دی

اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، خاتون سمیت 2 ملزمان گرفتار

’چار گھنٹوں تک فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں جاری رہیں‘: میر علی میں جھڑپ کے دوران علاقہ مکینوں نے کیا دیکھا؟

پاکستان نیوی کی جدید ہتھیاروں سے لیس ہنگور کلاس آبدوز ’غازی‘ چین میں لانچ

’سیون سسٹرز‘ الگ کرنے کی دھمکی: بنگلہ دیش میں انڈین ہائی کمشنر کی ملک بدری کا مطالبہ

گیند بلے سے لگنے کے باوجود آسٹریلوی بیٹر کو ریویو میں ناٹ آؤٹ دیے جانے پر تنازع

انڈیا کے گجراتی بلوچ اور ’دھورندھر‘ فلم کا ایک متنازع ڈائیلاگ: ’وفادار اور جنگجو برادری کو ایسے الفاظ سے مخاطب کرنا مناسب نہیں‘

آصف زرداری، ’ضیا کے ایجنٹ‘ اور لیاری: جب بے نظیر بھٹو برقعے میں اپنی شادی کی تیاریاں دیکھنے ککری گراؤنڈ پہنچیں

کرایہ داروں کی آن لائن رجسٹریشن کے لیے سندھ پولیس کی ایپلیکشن متعارف

آصف زرداری، ’ضیا کے ایجنٹ‘ اور لیاری: جب بے نظیر بھٹو برقعے میں اپنی شادی کی تیاریاں دیکھنے ککری گراؤنڈ پہنچیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی