کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل میں آتشزدگی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل


وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل (کے آئی سی ٹی) میں آتشزدگی کے واقعے کی وجوہات معلوم کرنے اور مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ یہ کمیٹی کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے سینئر افسران پر مشتمل ہوگی اور کے آئی سی ٹی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے واقعے کی تفصیلی جانچ کرے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کے آئی سی ٹی ایک نجی ٹرمینل ہے اور حفاظتی انتظامات کی بنیادی ذمہ داری اس کی انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔ واقعے کی فوری اطلاع ملنے کے بعد محمد جنید انوارچوہری نے کے پی ٹی کے چیئرمین ریئر ایڈمرل (ر) شاہد احمد سمیت تمام متعلقہ حکام کو آگ پر قابو پانے اور دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ رپورٹ کے مطابق آگ دوپہر 1:35 بجے برتھ نمبر 27 کے قریب ایک کنٹینر میں بھڑکی۔ کے پی ٹی کے 8 فائر ٹینڈرز، پاکستان نیوی کے 4، کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس کے 1 اور ریسکیو 1122 کے 2 فائر ٹینڈرز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا۔ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ وفاقی وزیر نے کے پی ٹی کے اہلکاروں اور جی ایم (انجینئرنگ) ریئر ایڈمرل کاشف منیر اور ان کی ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر ہم آہنگی کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ مالی نقصان اور آگ لگنے کی حتمی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔ کے پی ٹی فائر بریگیڈ موقع پر احتیاطی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ دوبارہ آگ بھڑکنے کی صورت میں فوری ردعمل ممکن ہو۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

مشاہد سید نے پروفیسر جیفری کا بیان سوشل میڈیا پر شیئر کردیا

کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل میں آتشزدگی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل

آئین ایک وعدہ ہے، اس کی خلاف ورزی سے رشتے ٹوٹتے ہیں، محمود اچکزئی

’خدا کرے کوئی معجزہ ہو جائے:‘ گُل پلازہ آتشزدگی میں چھ ہلاکتیں، شادی کی شاپنگ پر آئے ایک ہی خاندان کے چھ افراد بھی لاپتا

’لوگ اب بھی اندر موجود ہیں، دوستوں سے رابطہ نہیں ہو رہا:‘ کراچی کے گُل پلازہ میں آتشزدگی سے چھ ہلاکتیں، عینی شاہدین نے کیا دیکھا؟

شام میں امریکی فوج کی کارروائی: تین امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث القاعدہ رہنما کی ہلاکت کا دعویٰ

کراچی کے گُل پلازہ میں آتشزدگی سے چھ افراد ہلاک، وزیرِ اعظم کا تاجروں کو ’ہر ممکن امداد‘ دینے کا حکم

کراچی کے گُل پلازہ میں آتشزدگی سے پانچ افراد ہلاک، وزیرِ اعظم کا تاجروں کو ’ہر ممکن امداد‘ دینے کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب کے سہولت بازار منصوبے سے لاکھوں خاندان مستفید

وزیراعظم کل چار روزہ دورے پر سوئٹزرلینڈ روانہ ہوں گے

’امریکہ کا مقصد ایران کو نگلنا ہے‘: ایرانی رہبرِ اعلیٰ کی احتجاجی مظاہروں میں ہزاروں ہلاکتوں کی تصدیق

’امریکہ کا مقصد ایران کو نگنا ہے‘: ایرانی رہبرِ اعلیٰ کی احتجاجی مظاہروں میں ہزاروں ہلاکتوں کی تصدیق

کراچی: گُل پلازہ میں لگنے والی آگ سے پانچ افراد ہلاک، ’آگ پر قابو پانے میں ایک، دو دن لگ سکتے ہیں‘

صدر ٹرمپ کے ساتھ کھیلا نہ جائے، ایران کے سخت بیانات پر امریکی محکمہ خارجہ کا انتباہ

صدر ٹرمپ کے ساتھ کھیلا نہ جائے، ایران کے سخت بیانات پر امریکی مکمہ خارجہ کا انتباہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی