وزیراعلیٰ پنجاب کے سہولت بازار منصوبے سے لاکھوں خاندان مستفید


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے منفرد سہولت بازار پراجیکٹ سے پنجاب کے شہریوں کو سستی اور معیاری اشیاء خور و نوش کی فراہمی ممکن ہوئی ہے اور ہزاروں بے روزگار افراد کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوگئے ہیں۔ پراجیکٹ کے تحت 46 سہولت بازاروں میں ساڑھے 8 کروڑ افراد نے خریداری کی، جس سے 42 کروڑ روپے کی خریداری ہوئی اور ساڑھے 11 کروڑ روپے کی بچت ممکن بنی۔ ان بازاروں میں سبزیوں، پھلوں اور 13 اہم اشیائے خور و نوش کو ہول سیل نرخ پر دستیاب کیا گیا۔ وزیراعلیٰ کے منصوبے سے 55 ہزار خاندانوں کے گھر میں چولہا جلنے لگا اور 9,200 لوگوں کو باعزت روزگار ملا۔ وزیرآباد، چونیاں، جڑانوالہ، چنیوٹ، خانیوال، بھلوال، پتوکی، اوکاڑہ اور مظفرگڑھ سمیت مختلف شہروں میں شہری سستی اور معیاری اشیاء سے مستفید ہوئے۔ مریم نواز شریف نے مزید 30 نئے سہولت بازار 30 جون تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا اور ہدایت دی کہ سہولت بازاروں کو بتدریج پنجاب کی ہر تحصیل میں قائم کرنے کے اقدامات تیز کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو سستی اور معیاری اشیاء فراہم کرنا ان کا مقصد اور عزم ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

مشاہد سید نے پروفیسر جیفری کا بیان سوشل میڈیا پر شیئر کردیا

کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل میں آتشزدگی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل

آئین ایک وعدہ ہے، اس کی خلاف ورزی سے رشتے ٹوٹتے ہیں، محمود اچکزئی

کینو کی کوالٹی یا پاک افغان سرحد کی بندش: پاکستانی برآمدات میں کمی کے پیچھے اصل وجہ کیا ہے؟

’خدا کرے کوئی معجزہ ہو جائے:‘ گُل پلازہ آتشزدگی میں چھ ہلاکتیں، شادی کی شاپنگ پر آئے ایک ہی خاندان کے چھ افراد بھی لاپتا

’لوگ اب بھی اندر موجود ہیں، دوستوں سے رابطہ نہیں ہو رہا:‘ کراچی کے گُل پلازہ میں آتشزدگی سے چھ ہلاکتیں، عینی شاہدین نے کیا دیکھا؟

شام میں امریکی فوج کی کارروائی: تین امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث القاعدہ رہنما کی ہلاکت کا دعویٰ

کراچی کے گُل پلازہ میں آتشزدگی سے چھ افراد ہلاک، وزیرِ اعظم کا تاجروں کو ’ہر ممکن امداد‘ دینے کا حکم

کراچی کے گُل پلازہ میں آتشزدگی سے پانچ افراد ہلاک، وزیرِ اعظم کا تاجروں کو ’ہر ممکن امداد‘ دینے کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب کے سہولت بازار منصوبے سے لاکھوں خاندان مستفید

وزیراعظم کل چار روزہ دورے پر سوئٹزرلینڈ روانہ ہوں گے

’امریکہ کا مقصد ایران کو نگلنا ہے‘: ایرانی رہبرِ اعلیٰ کی احتجاجی مظاہروں میں ہزاروں ہلاکتوں کی تصدیق

’امریکہ کا مقصد ایران کو نگنا ہے‘: ایرانی رہبرِ اعلیٰ کی احتجاجی مظاہروں میں ہزاروں ہلاکتوں کی تصدیق

کراچی: گُل پلازہ میں لگنے والی آگ سے پانچ افراد ہلاک، ’آگ پر قابو پانے میں ایک، دو دن لگ سکتے ہیں‘

صدر ٹرمپ کے ساتھ کھیلا نہ جائے، ایران کے سخت بیانات پر امریکی محکمہ خارجہ کا انتباہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی