بابر اعظم کی وکٹ ہماری ٹیم کے لیے بہت اہم اور اچھی رہی، نیتھن ایلس


آسٹریلیا کے فاسٹ بولر نیتھن ایلس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یہاں کی کنڈیشنز کے مطابق اپنی بولنگ میں تبدیلی لانے اور مختلف کرنے کی کوشش کرتے ہیں، کیونکہ اگر آپ ورائٹی کے ساتھ بولنگ کریں تو ایسی پچز پر کامیابی مل جاتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہاں کی پچز روایتی ون ڈے پچز سے مختلف ہیں۔ میچ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری ایک دو پارٹنرشپ اچھی رہیں اور نوجوان اولی پیئرس (اولی پیک) نے بھی آخری لمحات میں اچھا کھیل پیش کیا۔ پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے نیتھن ایلس کا کہنا تھا کہ ہم نے بابر اعظم کے خلاف کوئی خاص منصوبہ بندی یا کام نہیں کیا تھا، وہ ایک بہترین کھلاڑی ہیں اور انہیں یہاں کھیلنے کا پورا آئیڈیا ہے، اسی لیے ان کی وکٹ ہماری ٹیم کے لیے بہت اہم اور اچھی رہی۔ آسٹریلوی فاسٹ بولر نے یہ بھی بتایا کہ مارنس لبوشین نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے کی وجہ سے یہاں وقت گزارا ہے، اس لیے انہوں نے اپنے اس تجربے سے پوری ٹیم کو آگاہ کیا اور آسٹریلوی کھلاڑیوں کو یہاں کے پلیئرز کے ساتھ ساتھ وینیو کے حوالے سے بھی اہم معلومات فراہم کیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

’وہ جیتنے کے لیے نہیں کھیلتا‘ کے طعنے کے باوجود رونالڈو اپنے آخری ورلڈ کپ میں پرتگال کی ’اُمیدوں کا مرکز‘

جب باکسنگ چیمپیئن محمد علی نے کہا ’میرے نبی کا نام میرے نام کا حصہ ہے، اس کی بے حرمتی برداشت نہیں کر سکتا‘

افغانستان کو شکست، پاکستان کی مالدیپ گولڈن جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی

جب باکسنگ چیمپیئن محمد علی نے کہا ’میرے محبوب نبی کا نام میرے نام کا حصہ ہے، اس کی بے حرمتی برداشت نہیں کر سکتا‘

پی ایچ ایف کا انڈر 18 ٹیم کی حالیہ بین الاقوامی مہم کا تکنیکی اور شماریاتی جائزہ لینے کا فیصلہ

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پری سیزن ریڈ بال اور وائٹ بال کیمپس کے لیے 49 کرکٹرز مدعو

اے بی ایس ڈویلپرز نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: تمام ٹیمیں وارم اپ میچز میں مصروف

سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر عامر نذیر قومی سلیکشن کمیٹی کے نئے چیف سلیکٹر مقرر

انڈیا کو ورلڈ کپ جتوانے والے سوریا کمار یادیو کو ٹیم سے ڈراپ کیوں کیا گیا؟

امریکا نے ایرانی فٹ بال ٹیم کو ورلڈ کپ ویزے جاری کر دیے

ماؤنٹ ایورسٹ پر معجزاتی طور پر زندہ بچ جانے والے شرپا کی کہانی: ’پہلے دو دن کچھ نہیں کھایا، پھر برف چبانا شروع کر دی‘

تھائی لینڈ سائیکلنگ ایونٹ: پاکستان کے کم عمر سائیکلسٹس کی شرکت

شریاس ائیر بھارت کے نئے ٹی ٹوئنٹی کپتان مقرر

عائشہ بلوچ کے گولڈ میڈل کے دعوے کی پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے تردید کر دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی