تھائی لینڈ سائیکلنگ ایونٹ: پاکستان کے کم عمر سائیکلسٹس کی شرکت


ایشین بیلنس بائیک سائیکلنگ ایونٹ میں پاکستان کے کم عمر سائیکلسٹس شاندار کارکردگی دکھا رہے ہیں، جہاں دو اور چار سال کے بچوں نے بین الاقوامی مقابلے میں ملک کی نمائندگی کی۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والے 2 سالہ محمد حسن نے بوائز کیٹگری میں 10ویں جبکہ 4 سالہ احمد حسن نے 12ویں پوزیشن حاصل کی۔ مقابلہ تھائی لینڈ میں منعقد ایشین بیلنس بائیک سائیکلنگ چیمپئن شپ کے تحت ہو رہا ہے، جس میں ایشیا بھر کے نوجوان کھلاڑی شریک ہیں۔ دونوں بچوں نے سخت مقابلے کے باوجود قابلِ تعریف کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے بچوں کی شرکت کو سراہتے ہوئے ان کے والدین کی اسپورٹس مین شپ کی بھی تعریف کی۔ ایونٹ کے دوران بچوں کے والدین ان کے ساتھ موجود رہے جبکہ ٹیم منیجر ہارون جنرل پاکستانی دستے کی نگرانی اور معاونت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ منتظمین کے مطابق اس ایونٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کی شرکت پاکستان میں سائیکلنگ کے فروغ اور ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کی مثبت عکاسی کرتی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

’وہ جیتنے کے لیے نہیں کھیلتا‘ کے طعنے کے باوجود رونالڈو اپنے آخری ورلڈ کپ میں پرتگال کی ’اُمیدوں کا مرکز‘

جب باکسنگ چیمپیئن محمد علی نے کہا ’میرے نبی کا نام میرے نام کا حصہ ہے، اس کی بے حرمتی برداشت نہیں کر سکتا‘

افغانستان کو شکست، پاکستان کی مالدیپ گولڈن جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی

جب باکسنگ چیمپیئن محمد علی نے کہا ’میرے محبوب نبی کا نام میرے نام کا حصہ ہے، اس کی بے حرمتی برداشت نہیں کر سکتا‘

پی ایچ ایف کا انڈر 18 ٹیم کی حالیہ بین الاقوامی مہم کا تکنیکی اور شماریاتی جائزہ لینے کا فیصلہ

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پری سیزن ریڈ بال اور وائٹ بال کیمپس کے لیے 49 کرکٹرز مدعو

اے بی ایس ڈویلپرز نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: تمام ٹیمیں وارم اپ میچز میں مصروف

سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر عامر نذیر قومی سلیکشن کمیٹی کے نئے چیف سلیکٹر مقرر

انڈیا کو ورلڈ کپ جتوانے والے سوریا کمار یادیو کو ٹیم سے ڈراپ کیوں کیا گیا؟

امریکا نے ایرانی فٹ بال ٹیم کو ورلڈ کپ ویزے جاری کر دیے

ماؤنٹ ایورسٹ پر معجزاتی طور پر زندہ بچ جانے والے شرپا کی کہانی: ’پہلے دو دن کچھ نہیں کھایا، پھر برف چبانا شروع کر دی‘

تھائی لینڈ سائیکلنگ ایونٹ: پاکستان کے کم عمر سائیکلسٹس کی شرکت

شریاس ائیر بھارت کے نئے ٹی ٹوئنٹی کپتان مقرر

عائشہ بلوچ کے گولڈ میڈل کے دعوے کی پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے تردید کر دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی