نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پری سیزن ریڈ بال اور وائٹ بال کیمپس کے لیے 49 کرکٹرز مدعو


نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پری سیزن ریڈ بال اور وائٹ بال کیمپس کے لیے 49 کرکٹرز کو مدعو کرلیا گیا ہے۔ ان کیمپس کا بنیادی مقصد آئندہ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک مقابلوں کے لیے کھلاڑیوں کی تیاریوں کو بہتر بنانا ہے۔ ریڈ بال کیمپ 8 جون سے 10 جولائی تک جاری رہے گا، جس میں 22 کھلاڑی شرکت کریں گے۔ آسٹریلیا کے خلاف حالیہ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کھیلنے والے منتخب ریڈ بال کھلاڑی 15 جون سے کیمپ جوائن کریں گے۔ اس کیمپ میں عامر جمال، عبداللہ فضل، ابرار احمد، علی عثمان، عماد بٹ، اذان اویس، بابر اعظم، امام الحق، خرم شہزاد، محمد عباس، محمد علی، محمد رضوان، محمد اویس ظفر، محمد غازی غوری، عبید شاہ، ساجد خان، سلمان علی آغا، ثاقب خان، سعود شکیل، شاہنواز دھانی، شہزاد گل اور شان مسعود شامل ہیں۔ دوسری جانب، وائٹ بال کیمپ 15 جون سے 18 ستمبر تک جاری رہے گا، جس میں 27 کھلاڑی شریک ہوں گے۔ اس کیمپ کے لیے عبدالصمد، عبدالسبحان، احمد دانیال، عاکف جاوید، علی رضا، عرفات منہاس، فیصل اکرم، فخر زمان، فرحان یوسف، حیدر علی، حسن نواز، خواجہ محمد نافع، معاذ صداقت، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، رضا اللہ، روحیل نذیر، سعد بیگ، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سمیر منہاس، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شامل حسین، سفیان مقیم اور عثمان خان کو مدعو کیا گیا ہے۔ ان کیمپس کے دوران تمام کھلاڑی قومی اور این سی اے کوچز کی نگرانی میں اپنی اسکلز اور فٹنس پر کام کریں گے، جبکہ کوچز کے ساتھ کھلاڑیوں کے ون آن ون سیشنز بھی ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا میڈیکل سٹاف بھی کھلاڑیوں کی فٹنس کے پروگرام کی نگرانی کرے گا۔ واضح رہے کہ این سی اے میں حال ہی میں بنگلہ دیش کے دورے اور آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز سے قبل بھی خصوصی کیمپس منعقد کیے گئے تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

’وہ جیتنے کے لیے نہیں کھیلتا‘ کے طعنے کے باوجود رونالڈو اپنے آخری ورلڈ کپ میں پرتگال کی ’اُمیدوں کا مرکز‘

جب باکسنگ چیمپیئن محمد علی نے کہا ’میرے نبی کا نام میرے نام کا حصہ ہے، اس کی بے حرمتی برداشت نہیں کر سکتا‘

افغانستان کو شکست، پاکستان کی مالدیپ گولڈن جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی

جب باکسنگ چیمپیئن محمد علی نے کہا ’میرے محبوب نبی کا نام میرے نام کا حصہ ہے، اس کی بے حرمتی برداشت نہیں کر سکتا‘

پی ایچ ایف کا انڈر 18 ٹیم کی حالیہ بین الاقوامی مہم کا تکنیکی اور شماریاتی جائزہ لینے کا فیصلہ

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پری سیزن ریڈ بال اور وائٹ بال کیمپس کے لیے 49 کرکٹرز مدعو

اے بی ایس ڈویلپرز نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: تمام ٹیمیں وارم اپ میچز میں مصروف

سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر عامر نذیر قومی سلیکشن کمیٹی کے نئے چیف سلیکٹر مقرر

انڈیا کو ورلڈ کپ جتوانے والے سوریا کمار یادیو کو ٹیم سے ڈراپ کیوں کیا گیا؟

امریکا نے ایرانی فٹ بال ٹیم کو ورلڈ کپ ویزے جاری کر دیے

ماؤنٹ ایورسٹ پر معجزاتی طور پر زندہ بچ جانے والے شرپا کی کہانی: ’پہلے دو دن کچھ نہیں کھایا، پھر برف چبانا شروع کر دی‘

تھائی لینڈ سائیکلنگ ایونٹ: پاکستان کے کم عمر سائیکلسٹس کی شرکت

شریاس ائیر بھارت کے نئے ٹی ٹوئنٹی کپتان مقرر

عائشہ بلوچ کے گولڈ میڈل کے دعوے کی پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے تردید کر دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی