عائشہ بلوچ کے گولڈ میڈل کے دعوے کی پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے تردید کر دی


سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہونے کے بعد یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ عائشہ بلوچ نامی خاتون ریسلر نے ایشین گیمز (سری لنکا) میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کیا ہے تاہم پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے اس خبر کی سختی سے تردید کر دی ہے۔ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے مطابق عائشہ بلوچ نامی کسی خاتون ریسلر کو نہ تو کسی بین الاقوامی ایونٹ، ایشین گیمز یا کسی قومی و بین الاقوامی مقابلے کے لیے نامزد کیا گیا ہے اور نہ ہی وہ فیڈریشن کے زیر انتظام کسی ایونٹ میں شریک رہی ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آئندہ ایشین گیمز ستمبر 2026 میں منعقد ہونا ہیں، لہٰذا سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا یہ دعویٰ مکمل طور پر حقائق کے منافی اور گمراہ کن ہے۔ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے عوام، میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی ہے کہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور ریسلنگ سے متعلق معلومات صرف سرکاری ذرائع سے حاصل کریں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

’وہ جیتنے کے لیے نہیں کھیلتا‘ کے طعنے کے باوجود رونالڈو اپنے آخری ورلڈ کپ میں پرتگال کی ’اُمیدوں کا مرکز‘

جب باکسنگ چیمپیئن محمد علی نے کہا ’میرے نبی کا نام میرے نام کا حصہ ہے، اس کی بے حرمتی برداشت نہیں کر سکتا‘

افغانستان کو شکست، پاکستان کی مالدیپ گولڈن جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی

جب باکسنگ چیمپیئن محمد علی نے کہا ’میرے محبوب نبی کا نام میرے نام کا حصہ ہے، اس کی بے حرمتی برداشت نہیں کر سکتا‘

پی ایچ ایف کا انڈر 18 ٹیم کی حالیہ بین الاقوامی مہم کا تکنیکی اور شماریاتی جائزہ لینے کا فیصلہ

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پری سیزن ریڈ بال اور وائٹ بال کیمپس کے لیے 49 کرکٹرز مدعو

اے بی ایس ڈویلپرز نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: تمام ٹیمیں وارم اپ میچز میں مصروف

سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر عامر نذیر قومی سلیکشن کمیٹی کے نئے چیف سلیکٹر مقرر

انڈیا کو ورلڈ کپ جتوانے والے سوریا کمار یادیو کو ٹیم سے ڈراپ کیوں کیا گیا؟

امریکا نے ایرانی فٹ بال ٹیم کو ورلڈ کپ ویزے جاری کر دیے

ماؤنٹ ایورسٹ پر معجزاتی طور پر زندہ بچ جانے والے شرپا کی کہانی: ’پہلے دو دن کچھ نہیں کھایا، پھر برف چبانا شروع کر دی‘

تھائی لینڈ سائیکلنگ ایونٹ: پاکستان کے کم عمر سائیکلسٹس کی شرکت

شریاس ائیر بھارت کے نئے ٹی ٹوئنٹی کپتان مقرر

عائشہ بلوچ کے گولڈ میڈل کے دعوے کی پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے تردید کر دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی