افغانستان کو شکست، پاکستان کی مالدیپ گولڈن جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی


مالدیپ میں کھیلے جا رہے فٹبال ٹورنامنٹ کے ایک اہم میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 0-2 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ اس ایونٹ میں قومی فٹبال ٹیم کی یہ مسلسل دوسری شاندار کامیابی ہے۔ میچ کے آغاز سے ہی پاکستانی کھلاڑیوں نے حریف ٹیم پر دباؤ بنائے رکھا، جس کے نتیجے میں کھیل کے پانچویں ہی منٹ میں عمر نواز نے بہترین فیلڈ گول کر کے ٹیم کو برتری دلا دی۔ اس کے بعد میچ کے آخری لمحات میں ہارون حامد نے انجری ٹائم کے دوران دوسرا گول داغ کر پاکستان کی فتح کو یقینی بنا دیا۔ پاکستانی فٹبال ٹیم اس ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابلِ شکست رہی ہے۔ قومی ٹیم کا بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا گیا پہلا میچ برابری پر ختم ہوا تھا، جبکہ اپنے دوسرے میچ میں پاکستان نے میزبان مالدیپ کو 0-3 سے عبرتناک شکست دی تھی اور اب افغانستان کو ہرا کر فائنل میں جگہ پکی کرلی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

’وہ جیتنے کے لیے نہیں کھیلتا‘ کے طعنے کے باوجود رونالڈو اپنے آخری ورلڈ کپ میں پرتگال کی ’اُمیدوں کا مرکز‘

جب باکسنگ چیمپیئن محمد علی نے کہا ’میرے نبی کا نام میرے نام کا حصہ ہے، اس کی بے حرمتی برداشت نہیں کر سکتا‘

افغانستان کو شکست، پاکستان کی مالدیپ گولڈن جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی

جب باکسنگ چیمپیئن محمد علی نے کہا ’میرے محبوب نبی کا نام میرے نام کا حصہ ہے، اس کی بے حرمتی برداشت نہیں کر سکتا‘

پی ایچ ایف کا انڈر 18 ٹیم کی حالیہ بین الاقوامی مہم کا تکنیکی اور شماریاتی جائزہ لینے کا فیصلہ

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پری سیزن ریڈ بال اور وائٹ بال کیمپس کے لیے 49 کرکٹرز مدعو

اے بی ایس ڈویلپرز نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: تمام ٹیمیں وارم اپ میچز میں مصروف

سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر عامر نذیر قومی سلیکشن کمیٹی کے نئے چیف سلیکٹر مقرر

انڈیا کو ورلڈ کپ جتوانے والے سوریا کمار یادیو کو ٹیم سے ڈراپ کیوں کیا گیا؟

امریکا نے ایرانی فٹ بال ٹیم کو ورلڈ کپ ویزے جاری کر دیے

ماؤنٹ ایورسٹ پر معجزاتی طور پر زندہ بچ جانے والے شرپا کی کہانی: ’پہلے دو دن کچھ نہیں کھایا، پھر برف چبانا شروع کر دی‘

تھائی لینڈ سائیکلنگ ایونٹ: پاکستان کے کم عمر سائیکلسٹس کی شرکت

شریاس ائیر بھارت کے نئے ٹی ٹوئنٹی کپتان مقرر

عائشہ بلوچ کے گولڈ میڈل کے دعوے کی پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے تردید کر دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی