اسپورٹس سٹی کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے، وزیر کھیل پنجاب


صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت اسپورٹس سٹی کے قیام کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں وائس چیئرمین اسپورٹس ملک سلیمان، سیکریٹری اسپورٹس فضل الرحمان، ڈی جی اسپورٹس محمد طارق قریشی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران نیسپاک (NESPAK) حکام نے اسپورٹس سٹی منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی، جس میں آؤٹ ڈور اور ان ڈور گیمز کی سہولیات کا احاطہ کیا گیا۔ صوبائی وزیر نے نیسپاک کو منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے تمام پہلوؤں پر جامع پلاننگ کی ہدایت کی۔ ملک فیصل ایوب کھوکھر نے ہدایت کی کہ اسپورٹس سٹی کو عالمی معیار کے مطابق جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے اور آنے والی نسلوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی منصوبہ بندی کی جائے۔ انہوں نے خصوصی طور پر ہدایات جاری کیں کہ اسپورٹس سٹی میں پارکنگ کی سہولت انڈر گراؤنڈ رکھی جائے، کھلاڑیوں کے لیے 5 ہزار افراد کی گنجائش پر مشتمل جدید ہاسٹل تعمیر کیا جائے، اور روایتی شیڈز کے بجائے سولر پینلز نصب کرکے گرین انرجی کو فروغ دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اسپورٹس سٹی پنجاب میں کھیلوں، تفریح اور سیاحت کے فروغ کا نیا باب رقم کرے گی۔ منصوبے کے تحت اسپورٹس سٹی کو بین الاقوامی معیار کا اسپورٹس اور تفریحی مرکز بنایا جائے گا، جس میں بچوں کی تفریح کے لیے جدید انٹرٹینمنٹ سٹی، جوائے لینڈ، فیملیز کے لیے خوبصورت سیرگاہیں اور واکنگ ایریاز شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ پاکستان کا سب سے بڑا اور جدید جوگنگ ٹریک بھی اسپورٹس سٹی کا حصہ ہوگا۔ کھیلوں کی سہولیات کے حوالے سے فٹبال، ہاکی، کرکٹ، ایتھلیٹکس اور دیگر آؤٹ ڈور کھیلوں کے لیے جدید میدان قائم کیے جائیں گے جبکہ باسکٹ بال، والی بال، بیڈمنٹن، اسکواش اور دیگر اِن ڈور گیمز کے لیے عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

’وہ جیتنے کے لیے نہیں کھیلتا‘ کے طعنے کے باوجود رونالڈو اپنے آخری ورلڈ کپ میں پرتگال کی ’اُمیدوں کا مرکز‘

جب باکسنگ چیمپیئن محمد علی نے کہا ’میرے نبی کا نام میرے نام کا حصہ ہے، اس کی بے حرمتی برداشت نہیں کر سکتا‘

افغانستان کو شکست، پاکستان کی مالدیپ گولڈن جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی

جب باکسنگ چیمپیئن محمد علی نے کہا ’میرے محبوب نبی کا نام میرے نام کا حصہ ہے، اس کی بے حرمتی برداشت نہیں کر سکتا‘

پی ایچ ایف کا انڈر 18 ٹیم کی حالیہ بین الاقوامی مہم کا تکنیکی اور شماریاتی جائزہ لینے کا فیصلہ

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پری سیزن ریڈ بال اور وائٹ بال کیمپس کے لیے 49 کرکٹرز مدعو

اے بی ایس ڈویلپرز نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: تمام ٹیمیں وارم اپ میچز میں مصروف

سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر عامر نذیر قومی سلیکشن کمیٹی کے نئے چیف سلیکٹر مقرر

انڈیا کو ورلڈ کپ جتوانے والے سوریا کمار یادیو کو ٹیم سے ڈراپ کیوں کیا گیا؟

امریکا نے ایرانی فٹ بال ٹیم کو ورلڈ کپ ویزے جاری کر دیے

ماؤنٹ ایورسٹ پر معجزاتی طور پر زندہ بچ جانے والے شرپا کی کہانی: ’پہلے دو دن کچھ نہیں کھایا، پھر برف چبانا شروع کر دی‘

تھائی لینڈ سائیکلنگ ایونٹ: پاکستان کے کم عمر سائیکلسٹس کی شرکت

شریاس ائیر بھارت کے نئے ٹی ٹوئنٹی کپتان مقرر

عائشہ بلوچ کے گولڈ میڈل کے دعوے کی پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے تردید کر دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی