انڈر 18 ایشیا کپ 2026: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا


ایشین ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام جاپان کے شہر کاکامیگاہارا میں جاری انڈر 18 ایشیا کپ 2026 میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ 29 مئی سے 6 جون تک جاری رہنے والے اس ایونٹ کے ایک انتہائی دلچسپ اور اہم میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 2-5 سے شکست دے دی۔ اب پاکستان کا سیمی فائنل میں مقابلہ 5 جون کو اپنے روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔ بنگلادیش کے خلاف کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان کی جانب سے کھیل کے آغاز میں ہی تیسرے منٹ میں عبداللہ نے پہلا گول داغا، جنہوں نے مجموعی طور پر دو گول اسکور کیے۔ ان کے علاوہ عدیل، آسام اور یحییٰ نے ایک ایک گول کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ پاکستان کے محمد یحییٰ کو بہترین کھیل پیش کرنے پر 'پلیئر آف دی میچ' قرار دیا گیا۔ دوسری جانب بنگلادیش کی طرف سے تیرک اسلام اور منا اسلام ہی گول اسکور کرنے میں کامیاب ہو سکے۔ میچ کے دوران پاکستانی فارورڈز نے گول کرنے کے مواقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا جبکہ مڈ فیلڈ اور ڈیفنس لائن نے بھی کھیل پر اپنی گرفت مضبوط رکھی۔ اس شاندار فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے ٹرافی جیتنے کے لیے مضبوط ترین امیدوار کے طور پر اپنے عزائم کا اظہار کر دیا ہے۔ قومی ہیروز کو اس ایونٹ میں الاسکا بیٹری اور پی ٹی سی ایل کا تعاون حاصل ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ٹیم کے ڈسپلن، عزم اور کھیل کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی کھلاڑیوں، کوچز اور سپورٹ اسٹاف کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے جو عالمی سطح پر پاکستان ہاکی کے کھوئے ہوئے وقار کو بحال کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جونیئر ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی ایک سنگ میل ہے جس سے ملک میں جونیئر ہاکی کے فروغ کو مزید حوصلہ ملے گا، اور اب قومی ٹیم کا ہدف اپنی جیت کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے فائنل اور چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

’وہ جیتنے کے لیے نہیں کھیلتا‘ کے طعنے کے باوجود رونالڈو اپنے آخری ورلڈ کپ میں پرتگال کی ’اُمیدوں کا مرکز‘

جب باکسنگ چیمپیئن محمد علی نے کہا ’میرے نبی کا نام میرے نام کا حصہ ہے، اس کی بے حرمتی برداشت نہیں کر سکتا‘

افغانستان کو شکست، پاکستان کی مالدیپ گولڈن جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی

جب باکسنگ چیمپیئن محمد علی نے کہا ’میرے محبوب نبی کا نام میرے نام کا حصہ ہے، اس کی بے حرمتی برداشت نہیں کر سکتا‘

پی ایچ ایف کا انڈر 18 ٹیم کی حالیہ بین الاقوامی مہم کا تکنیکی اور شماریاتی جائزہ لینے کا فیصلہ

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پری سیزن ریڈ بال اور وائٹ بال کیمپس کے لیے 49 کرکٹرز مدعو

اے بی ایس ڈویلپرز نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: تمام ٹیمیں وارم اپ میچز میں مصروف

سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر عامر نذیر قومی سلیکشن کمیٹی کے نئے چیف سلیکٹر مقرر

انڈیا کو ورلڈ کپ جتوانے والے سوریا کمار یادیو کو ٹیم سے ڈراپ کیوں کیا گیا؟

امریکا نے ایرانی فٹ بال ٹیم کو ورلڈ کپ ویزے جاری کر دیے

ماؤنٹ ایورسٹ پر معجزاتی طور پر زندہ بچ جانے والے شرپا کی کہانی: ’پہلے دو دن کچھ نہیں کھایا، پھر برف چبانا شروع کر دی‘

تھائی لینڈ سائیکلنگ ایونٹ: پاکستان کے کم عمر سائیکلسٹس کی شرکت

شریاس ائیر بھارت کے نئے ٹی ٹوئنٹی کپتان مقرر

عائشہ بلوچ کے گولڈ میڈل کے دعوے کی پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے تردید کر دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی