ایشین گریپلنگ چیمپئن شپ: حسن علی بھولا نے سلور میڈل جیت لیا


ایشین گریپلنگ چیمپئن شپ 2026 میں پاکستان نے ایک اور نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے سلور میڈل اپنے نام کر لیا نوجوان ریسلر حسن علی بھولا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان کے ابھرتے ہوئے ریسلر حسن علی بھولا نے 70 کلوگرام کیٹیگری میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی۔ انہوں نے کوارٹر فائنل میں فلپائن کے ریسلر کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی جبکہ سیمی فائنل میں قازقستان کے پہلوان کو ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ فائنل مقابلے میں سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد حسن علی بھولا نے سلور میڈل حاصل کیا جو ان کی شاندار فارم اور صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔ یہ ان کا دوسرا ایشیائی میڈل ہے اس سے قبل وہ انڈر 17 ایشین بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ 2026 میں بھی سلور میڈل جیت چکے ہیں۔ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد انعام بٹ نے حسن علی بھولا، کوچ غلام فرید اور پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی یہ کامیابیاں پاکستان میں ریسلنگ کے روشن مستقبل کی عکاس ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ریسلرز بین الاقوامی سطح پر بہترین مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ فیڈریشن کے صدر ارشد ستار نے کہا کہ ایشین بیچ ریسلنگ اور ایشین گریپلنگ چیمپئن شپ میں مسلسل کامیابیاں مستقبل میں یوتھ اولمپک گیمز ڈکار 2026 کے لیے پاکستان کے امکانات مزید روشن کرتی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

’وہ جیتنے کے لیے نہیں کھیلتا‘ کے طعنے کے باوجود رونالڈو اپنے آخری ورلڈ کپ میں پرتگال کی ’اُمیدوں کا مرکز‘

جب باکسنگ چیمپیئن محمد علی نے کہا ’میرے نبی کا نام میرے نام کا حصہ ہے، اس کی بے حرمتی برداشت نہیں کر سکتا‘

افغانستان کو شکست، پاکستان کی مالدیپ گولڈن جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی

جب باکسنگ چیمپیئن محمد علی نے کہا ’میرے محبوب نبی کا نام میرے نام کا حصہ ہے، اس کی بے حرمتی برداشت نہیں کر سکتا‘

پی ایچ ایف کا انڈر 18 ٹیم کی حالیہ بین الاقوامی مہم کا تکنیکی اور شماریاتی جائزہ لینے کا فیصلہ

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پری سیزن ریڈ بال اور وائٹ بال کیمپس کے لیے 49 کرکٹرز مدعو

اے بی ایس ڈویلپرز نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: تمام ٹیمیں وارم اپ میچز میں مصروف

سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر عامر نذیر قومی سلیکشن کمیٹی کے نئے چیف سلیکٹر مقرر

انڈیا کو ورلڈ کپ جتوانے والے سوریا کمار یادیو کو ٹیم سے ڈراپ کیوں کیا گیا؟

امریکا نے ایرانی فٹ بال ٹیم کو ورلڈ کپ ویزے جاری کر دیے

ماؤنٹ ایورسٹ پر معجزاتی طور پر زندہ بچ جانے والے شرپا کی کہانی: ’پہلے دو دن کچھ نہیں کھایا، پھر برف چبانا شروع کر دی‘

تھائی لینڈ سائیکلنگ ایونٹ: پاکستان کے کم عمر سائیکلسٹس کی شرکت

شریاس ائیر بھارت کے نئے ٹی ٹوئنٹی کپتان مقرر

عائشہ بلوچ کے گولڈ میڈل کے دعوے کی پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے تردید کر دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی