فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی دلچسپ تفصیلات سامنے آگئیں


فیفا ورلڈ کپ 2026ء کی آمد کے ساتھ ہی عالمی فٹبال کی سب سے بڑی ٹرافی ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ٹرافی 37 سینٹی میٹر بلند اور تقریباً 6 کلوگرام وزنی ہے، جو 18 قیراط سونے سے تیار کی گئی ہے۔ موجودہ سونے کی قیمت کے حساب سے اس میں استعمال ہونے والے مواد کی مالیت تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر بنتی ہے تاہم تاریخی اہمیت اور منفرد ڈیزائن کے باعث اس کی نیلامی کی صورت میں قیمت 2 کروڑ ڈالر تک بھی پہنچ سکتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ٹرافی کا ڈیزائن دو انسانی مجسموں پر مشتمل ہے جو زمین کو تھامے ہوئے ہیں جسے 1970ء میں اطالوی مجسمہ ساز سلویو گازانیگا نے تیار کیا تھا۔ اس کے نچلے حصے میں سبز معدنی پتھر ملاکائٹ کی دو تہیں بھی شامل ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو اصل ٹرافی نہیں دی جاتی بلکہ فیفا اسے اپنی تحویل میں رکھتا ہے اور فاتح ٹیم کو سونے کی ملمع کاری والی کانسی کی نقل بطور یادگار دی جاتی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

’وہ جیتنے کے لیے نہیں کھیلتا‘ کے طعنے کے باوجود رونالڈو اپنے آخری ورلڈ کپ میں پرتگال کی ’اُمیدوں کا مرکز‘

جب باکسنگ چیمپیئن محمد علی نے کہا ’میرے نبی کا نام میرے نام کا حصہ ہے، اس کی بے حرمتی برداشت نہیں کر سکتا‘

افغانستان کو شکست، پاکستان کی مالدیپ گولڈن جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی

جب باکسنگ چیمپیئن محمد علی نے کہا ’میرے محبوب نبی کا نام میرے نام کا حصہ ہے، اس کی بے حرمتی برداشت نہیں کر سکتا‘

پی ایچ ایف کا انڈر 18 ٹیم کی حالیہ بین الاقوامی مہم کا تکنیکی اور شماریاتی جائزہ لینے کا فیصلہ

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پری سیزن ریڈ بال اور وائٹ بال کیمپس کے لیے 49 کرکٹرز مدعو

اے بی ایس ڈویلپرز نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: تمام ٹیمیں وارم اپ میچز میں مصروف

سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر عامر نذیر قومی سلیکشن کمیٹی کے نئے چیف سلیکٹر مقرر

انڈیا کو ورلڈ کپ جتوانے والے سوریا کمار یادیو کو ٹیم سے ڈراپ کیوں کیا گیا؟

امریکا نے ایرانی فٹ بال ٹیم کو ورلڈ کپ ویزے جاری کر دیے

ماؤنٹ ایورسٹ پر معجزاتی طور پر زندہ بچ جانے والے شرپا کی کہانی: ’پہلے دو دن کچھ نہیں کھایا، پھر برف چبانا شروع کر دی‘

تھائی لینڈ سائیکلنگ ایونٹ: پاکستان کے کم عمر سائیکلسٹس کی شرکت

شریاس ائیر بھارت کے نئے ٹی ٹوئنٹی کپتان مقرر

عائشہ بلوچ کے گولڈ میڈل کے دعوے کی پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے تردید کر دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی