وکٹیں جلد گرنے سے میچ ہاتھ سے نکل گیا، آسٹریلوی کپتان


آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان جوش انگلس نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف میچ میں جیت کے لیے ان کی ٹیم کو 200 سے زائد رنز اسکور کرنے چاہیے تھے۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے جوش انگلس نے کہا کہ پہلے میچ میں بھی آسٹریلیا نے 30 سے 40 رنز کم بنائے تاہم کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی دکھائی اور ٹیم میچ میں موجود رہی۔ انہوں نے کہا کہ وکٹیں جلد گرنے اور رن آؤٹس نے ٹیم کو نقصان پہنچایا جبکہ پاکستان نے اچھی بولنگ کی۔ ان کا کہنا تھا کہ رن آؤٹ ہونا کھیل کا حصہ ہے اور اسے قبول کرنا پڑتا ہے۔ جوش انگلس کے مطابق ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل کھیلی گئی سیریز کے دوران پچز کا اندازہ تھا کہ وقت کے ساتھ کھیلنا مشکل ہو جاتا ہے اور ان پچز پر کم از کم 230 رنز بنانے چاہیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر کنڈیشنز سخت تھیں تاہم نئے کھلاڑیوں کے لیے یہ بہترین تجربہ رہا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ چوتھی بار پاکستان آئے ہیں لیکن پھر بھی یہاں کھیلنا مشکل لگا۔ آسٹریلوی کپتان نے کیمرون گرین اور مارنس لبوشین کو ٹیم کے بہترین کھلاڑیوں میں سے قرار دیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

’وہ جیتنے کے لیے نہیں کھیلتا‘ کے طعنے کے باوجود رونالڈو اپنے آخری ورلڈ کپ میں پرتگال کی ’اُمیدوں کا مرکز‘

جب باکسنگ چیمپیئن محمد علی نے کہا ’میرے نبی کا نام میرے نام کا حصہ ہے، اس کی بے حرمتی برداشت نہیں کر سکتا‘

افغانستان کو شکست، پاکستان کی مالدیپ گولڈن جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی

جب باکسنگ چیمپیئن محمد علی نے کہا ’میرے محبوب نبی کا نام میرے نام کا حصہ ہے، اس کی بے حرمتی برداشت نہیں کر سکتا‘

پی ایچ ایف کا انڈر 18 ٹیم کی حالیہ بین الاقوامی مہم کا تکنیکی اور شماریاتی جائزہ لینے کا فیصلہ

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پری سیزن ریڈ بال اور وائٹ بال کیمپس کے لیے 49 کرکٹرز مدعو

اے بی ایس ڈویلپرز نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: تمام ٹیمیں وارم اپ میچز میں مصروف

سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر عامر نذیر قومی سلیکشن کمیٹی کے نئے چیف سلیکٹر مقرر

انڈیا کو ورلڈ کپ جتوانے والے سوریا کمار یادیو کو ٹیم سے ڈراپ کیوں کیا گیا؟

امریکا نے ایرانی فٹ بال ٹیم کو ورلڈ کپ ویزے جاری کر دیے

ماؤنٹ ایورسٹ پر معجزاتی طور پر زندہ بچ جانے والے شرپا کی کہانی: ’پہلے دو دن کچھ نہیں کھایا، پھر برف چبانا شروع کر دی‘

تھائی لینڈ سائیکلنگ ایونٹ: پاکستان کے کم عمر سائیکلسٹس کی شرکت

شریاس ائیر بھارت کے نئے ٹی ٹوئنٹی کپتان مقرر

عائشہ بلوچ کے گولڈ میڈل کے دعوے کی پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے تردید کر دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی