بجٹ 2026-27: اسٹیشنری پر سیلز ٹیکس میں اضافے کی تجویز، تعلیمی اخراجات بڑھنے کا خدشہ


مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ کے بعد ملک میں تعلیم کے اخراجات میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، کیونکہ اسٹیشنری اشیا پر سیلز ٹیکس بڑھائے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔ ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے اسٹیشنری پر دی گئی 10 فیصد سیلز ٹیکس رعایت ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، جس کے بعد وفاقی حکومت فنانس بل 2026 میں اسٹیشنری اشیا پر سیلز ٹیکس 10 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے پر غور کر رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر یہ تجویز منظور کر لی جاتی ہے تو یکم جولائی 2026 سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل اور دیگر تعلیمی و دفتری سامان مہنگا ہونے کا امکان ہے، جس سے والدین اور طلبہ پر اضافی مالی بوجھ پڑ سکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آئی ایم ایف نے مجوزہ ٹیکس اضافے کی منظوری بھی دے دی ہے، جبکہ نئی شرح کے آئندہ مالی سال کے آغاز سے نافذ العمل ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تعلیمی سامان کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے سے خصوصاً غریب اور متوسط طبقے کے لیے تعلیم کے اخراجات مزید بڑھ سکتے ہیں، جبکہ پہلے ہی مہنگائی کے باعث تعلیمی ضروریات پوری کرنا بہت سے خاندانوں کے لیے ایک بڑا چیلنج بنا ہوا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

’انڈیا گہری نظر رکھے ہوئے ہے‘: پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں ’عوامی ایکشن کمیٹی‘ کو کالعدم قرار دینے کے کیا اثرات ہو سکتے ہیں؟

عوامی ایکشن کمیٹی اور پولیس میں پرتشدد جھڑپیں، چار پولیس اہلکار ہلاک، کم از کم 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ

ایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد اسرائیل کی جوابی کارروائی: مغربی اور وسطی ایران میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، آئی ڈی ایف

عوامی ایکشن کمیٹی اور پولیس میں پرتشدد جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، کم از کم 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ

کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر ہسپتال میں تیزاب سے حملہ: ’تکلیف اتنی شدید تھی کہ جب ڈاکٹر نے مجھے کھینچا تو تیزاب کے اثرات سے میں بھی زخمی ہوا‘

ٹرمپ کا ایران کی افزودہ یورینیم تلف کرنے پر اصرار، لبنان میں ’جنگ بندی کی خلاف ورزی‘ پر ایران کی امریکہ اور اسرائیل کو تنبیہ

معاہدہ ہو گیا تو ایران کے تعاون ورنہ طاقت کے استعمال سے افزودہ یورینیم نکال کر تلف کریں گے: صدر ٹرمپ

قومی بچت کی شرح تین دہائیوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی، رپورٹ

مظفر آباد میں دفعہ 144: مہاجرین کی نشستوں پر فیصلہ نئی اسمبلی کرے گی، پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کی سپریم کورٹ کی رائے

پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے کیو آر پینک بٹن سسٹم متعارف

ملک بھر میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی، درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان

مظفر آباد میں دفعہ 144 نافذ: مہاجرین کی نشستوں پر فیصلہ نئی اسمبلی کرے گی، پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کی سپریم کورٹ کی رائے

گلگت بلتستان انتخابات: 24 جنرل نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

’فیصلہ نئی اسمبلی کرے گی‘: مہاجرین کی نشستوں سے متعلق پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کی سپریم کورٹ کی رائے، مظفر آباد میں دفعہ 144 نافذ

دُکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی نئی کوشش اور جرمانوں کی تنبیہ: ’فکسڈ ٹیکس آسان سکیم‘ کیا ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی