گلگت بلتستان انتخابات: 24 جنرل نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات


گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے لیے 24 جنرل نشستوں پر پولنگ کا عمل آج صبح شروع ہوگیا، جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ انتخابات میں مجموعی طور پر 403 امیدوار میدان میں ہیں جن میں 8 خواتین امیدوار بھی شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 9 لاکھ 63 ہزار سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔ چلاس میں پہلا ووٹ کاسٹ کیا گیا، جبکہ مختلف علاقوں میں ووٹرز پولنگ کے مقررہ وقت سے قبل ہی پولنگ اسٹیشنز پر پہنچ گئے تھے۔ صوبے کے تمام اضلاع میں مجموعی طور پر 1391 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ ان میں سے 349 پولنگ اسٹیشنز کو حساس جبکہ 551 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے، جہاں اضافی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ سیاسی جماعتوں کے امیدواروں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے 23، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 22، استحکامِ پاکستان پارٹی کے 15، پاکستان مسلم لیگ کے 11 اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے 9 امیدوار شامل ہیں۔ اسی طرح مجلس وحدت مسلمین کے 7، جماعت اسلامی اور متحدہ قومی موومنٹ کے 6، 6 امیدوار انتخابی میدان میں موجود ہیں، جبکہ 266 آزاد امیدوار بھی مختلف حلقوں سے قسمت آزما رہے ہیں۔ انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے مقامی پولیس، گلگت بلتستان اسکاؤٹس اور پنجاب پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ سیکیورٹی ادارے پولنگ اسٹیشنز اور حساس علاقوں کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں تاکہ ووٹنگ کا عمل شفاف اور پرامن ماحول میں مکمل ہوسکے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

عوامی ایکشن کمیٹی اور پولیس میں پرتشدد جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، کم از کم 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ

کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر ہسپتال میں تیزاب سے حملہ: ’تکلیف اتنی شدید تھی کہ جب ڈاکٹر نے مجھے کھینچا تو تیزاب کے اثرات سے میں بھی زخمی ہوا‘

ٹرمپ کا ایران کی افزودہ یورینیم تلف کرنے پر اصرار، لبنان میں ’جنگ بندی کی خلاف ورزی‘ پر ایران کی امریکہ اور اسرائیل کو تنبیہ

معاہدہ ہو گیا تو ایران کے تعاون ورنہ طاقت کے استعمال سے افزودہ یورینیم نکال کر تلف کریں گے: صدر ٹرمپ

قومی بچت کی شرح تین دہائیوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی، رپورٹ

مظفر آباد میں دفعہ 144: مہاجرین کی نشستوں پر فیصلہ نئی اسمبلی کرے گی، پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کی سپریم کورٹ کی رائے

پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے کیو آر پینک بٹن سسٹم متعارف

ملک بھر میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی، درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان

مظفر آباد میں دفعہ 144 نافذ: مہاجرین کی نشستوں پر فیصلہ نئی اسمبلی کرے گی، پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کی سپریم کورٹ کی رائے

گلگت بلتستان انتخابات: 24 جنرل نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

’فیصلہ نئی اسمبلی کرے گی‘: مہاجرین کی نشستوں سے متعلق پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کی سپریم کورٹ کی رائے، مظفر آباد میں دفعہ 144 نافذ

دُکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی نئی کوشش اور جرمانوں کی تنبیہ: ’فکسڈ ٹیکس آسان سکیم‘ کیا ہے؟

بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت اجلاس، آزاد کشمیر کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ

گلگت بلتستان میں انتخابی عمل پر تحفظات، قمر زمان کائرہ کا الیکشن کمیشن سے ایکشن لینے کا مطالبہ

گلگت بلتستان انتخابات، ووٹوں کی گنتی جاری، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنا شروع

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی