پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے کیو آر پینک بٹن سسٹم متعارف


پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے جدید کیو آر پینک بٹن سسٹم متعارف کرا دیا ہے، جس کا مقصد شہریوں کے لیے سفر کو مزید محفوظ بنانا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ سسٹم بسوں، ویگنوں، رکشوں اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ میں نصب کیا جائے گا۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے تیار کردہ یہ نظام شہریوں کے لیے پبلک سیفٹی ایپ اور سیف سٹی ویب سائٹ کے ذریعے مفت دستیاب ہوگا۔ حکام کے مطابق یہ سسٹم ٹرانسپورٹ سیفٹی کے جدید ترین اقدامات میں سے ایک ہے، جس میں ایک ہی پلیٹ فارم پر متعدد حفاظتی فیچرز کو یکجا کیا گیا ہے۔ ان فیچرز میں کال، ویڈیو کال، لائیو چیٹ، لوکیشن شیئرنگ، گاڑی کی تصدیق اور فوری پولیس رسپانس سمیت دیگر سہولیات شامل ہیں۔ سسٹم کے تحت مسافر کیو آر کوڈ اسکین کرکے گاڑی کے مالک اور ڈرائیور کی معلومات حاصل کر سکیں گے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مسافر ایک بٹن کے ذریعے 15 پر کال، ویڈیو کال یا لائیو چیٹ کے ذریعے سیف سٹی کنٹرول روم سے فوری رابطہ کرسکیں گے۔ اس دوران مسافر کی لائیو لوکیشن اور گاڑی کا ڈیٹا خودکار طور پر کنٹرول روم کو موصول ہو جائے گا، جس سے بروقت کارروائی ممکن بنائی جاسکے گی۔ سیف سٹیز حکام کے مطابق ڈرائیورز بھی ہنگامی صورتحال میں اسی سسٹم کے ذریعے فوری مدد حاصل کر سکیں گے۔ گاڑی کی ملکیت تبدیل ہونے کی صورت میں پرانا کیو آر پینک بٹن خودکار طور پر غیر فعال ہو جائے گا اور نئے مالک کے ریکارڈ کی اپ ڈیٹ کے بعد نیا کوڈ جاری کیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب کے مطابق یہ سسٹم پولیس اور شہریوں کے درمیان رابطے کو مزید مؤثر بنائے گا جبکہ ٹیکنالوجی اور اسمارٹ پولیسنگ کے امتزاج سے عوامی تحفظ کا نیا معیار قائم کیا جا رہا ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر سیف سٹیز اتھارٹی احسن یونس نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو ایک جامع ڈیجیٹل سیفٹی نیٹ ورک میں تبدیل کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو محفوظ اور بااعتماد سفری سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

عوامی ایکشن کمیٹی اور پولیس میں پرتشدد جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، کم از کم 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ

کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر ہسپتال میں تیزاب سے حملہ: ’تکلیف اتنی شدید تھی کہ جب ڈاکٹر نے مجھے کھینچا تو تیزاب کے اثرات سے میں بھی زخمی ہوا‘

ٹرمپ کا ایران کی افزودہ یورینیم تلف کرنے پر اصرار، لبنان میں ’جنگ بندی کی خلاف ورزی‘ پر ایران کی امریکہ اور اسرائیل کو تنبیہ

معاہدہ ہو گیا تو ایران کے تعاون ورنہ طاقت کے استعمال سے افزودہ یورینیم نکال کر تلف کریں گے: صدر ٹرمپ

قومی بچت کی شرح تین دہائیوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی، رپورٹ

مظفر آباد میں دفعہ 144: مہاجرین کی نشستوں پر فیصلہ نئی اسمبلی کرے گی، پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کی سپریم کورٹ کی رائے

پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے کیو آر پینک بٹن سسٹم متعارف

ملک بھر میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی، درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان

مظفر آباد میں دفعہ 144 نافذ: مہاجرین کی نشستوں پر فیصلہ نئی اسمبلی کرے گی، پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کی سپریم کورٹ کی رائے

گلگت بلتستان انتخابات: 24 جنرل نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

’فیصلہ نئی اسمبلی کرے گی‘: مہاجرین کی نشستوں سے متعلق پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کی سپریم کورٹ کی رائے، مظفر آباد میں دفعہ 144 نافذ

دُکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی نئی کوشش اور جرمانوں کی تنبیہ: ’فکسڈ ٹیکس آسان سکیم‘ کیا ہے؟

بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت اجلاس، آزاد کشمیر کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ

گلگت بلتستان میں انتخابی عمل پر تحفظات، قمر زمان کائرہ کا الیکشن کمیشن سے ایکشن لینے کا مطالبہ

گلگت بلتستان انتخابات، ووٹوں کی گنتی جاری، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنا شروع

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی