قومی بچت کی شرح تین دہائیوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی، رپورٹ


پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک میں قومی بچت کی شرح گزشتہ تین دہائیوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہری اپنی مجموعی آمدن کے ہر 100 روپے میں سے اوسطاً صرف 6 روپے بچا رہے ہیں، جبکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بینکاری نظام میں نسبتاً کم منافع کے باعث عوام کا رجحان بینکوں کے بجائے سونا، جائیداد اور نقدی رکھنے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ پائیڈ کی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ بچت کی کم سطح ملکی معیشت کے لیے سرمایہ کاری کے بحران کو جنم دے سکتی ہے، جس کے نتیجے میں معیشت بار بار بیرونی قرضوں اور آئی ایم ایف پروگراموں پر انحصار کرنے پر مجبور ہو رہی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی بچت کی شرح تقریباً 6.4 فیصد ہے، جبکہ بنگلہ دیش میں یہ شرح 21 فیصد، بھارت میں 28 فیصد اور ویتنام میں تقریباً 30 فیصد کے قریب بتائی گئی ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومتی قرض گیری میں اضافہ نجی شعبے کی سرمایہ کاری کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے، جبکہ کم بچت کی وجہ سے بیرونی مالیاتی انحصار بڑھتا جا رہا ہے۔ عوام کی جانب سے بینکنگ چینلز میں دلچسپی کم ہونے کی بڑی وجوہات میں مہنگائی اور کم منافع شامل ہیں، جس کے باعث لوگ زیادہ تر سونا، رئیل اسٹیٹ اور نقد رقم کو ترجیح دے رہے ہیں۔ پائیڈ نے آئندہ بجٹ 2026-27 میں قومی بچت کے فروغ کے لیے جامع مہم شروع کرنے کی سفارش کی ہے۔ ادارے نے تجویز دی ہے کہ طویل المدتی بچت اسکیموں پر ٹیکس مراعات بحال کی جائیں، جبکہ خواتین، پنشنرز اور غیر رسمی شعبے سے وابستہ افراد کے لیے خصوصی بچت اسکیمیں متعارف کرائی جائیں۔ مزید سفارشات میں چھوٹے بچت کنندگان کے تحفظ، قومی بچت مصنوعات کی ڈیجیٹل رسائی میں توسیع اور بچت کے لیے زیادہ پرکشش مالیاتی ماحول کی فراہمی شامل ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ معیشت کو مستقل بیرونی مدد کے بجائے اندرونی بچتوں پر استوار کرنا ناگزیر ہے، اور اس مقصد کے لیے سالانہ سیونگز موبلائزیشن ڈیش بورڈ کے قیام کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر ہسپتال میں تیزاب سے حملہ: ’تکلیف اتنی شدید تھی کہ جب ڈاکٹر نے مجھے کھینچا تو تیزاب کے اثرات سے میں بھی زخمی ہوا‘

ٹرمپ کا ایران کی افزودہ یورینیم تلف کرنے پر اصرار، لبنان میں ’جنگ بندی کی خلاف ورزی‘ پر ایران کی امریکہ اور اسرائیل کو تنبیہ

معاہدہ ہو گیا تو ایران کے تعاون ورنہ طاقت کے استعمال سے افزودہ یورینیم نکال کر تلف کریں گے: صدر ٹرمپ

قومی بچت کی شرح تین دہائیوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی، رپورٹ

مظفر آباد میں دفعہ 144: مہاجرین کی نشستوں پر فیصلہ نئی اسمبلی کرے گی، پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کی سپریم کورٹ کی رائے

پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے کیو آر پینک بٹن سسٹم متعارف

ملک بھر میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی، درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان

مظفر آباد میں دفعہ 144 نافذ: مہاجرین کی نشستوں پر فیصلہ نئی اسمبلی کرے گی، پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کی سپریم کورٹ کی رائے

گلگت بلتستان انتخابات: 24 جنرل نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

’فیصلہ نئی اسمبلی کرے گی‘: مہاجرین کی نشستوں سے متعلق پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کی سپریم کورٹ کی رائے، مظفر آباد میں دفعہ 144 نافذ

دُکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی نئی کوشش اور جرمانوں کی تنبیہ: ’فکسڈ ٹیکس آسان سکیم‘ کیا ہے؟

بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت اجلاس، آزاد کشمیر کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ

گلگت بلتستان میں انتخابی عمل پر تحفظات، قمر زمان کائرہ کا الیکشن کمیشن سے ایکشن لینے کا مطالبہ

گلگت بلتستان انتخابات، ووٹوں کی گنتی جاری، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنا شروع

تیزاب گردی کا شکار لیڈی ڈاکٹر کو بچانے والے وارڈ بوائے کیلیے سول ایوارڈ کا اعلان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی