بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت اجلاس، آزاد کشمیر کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ


چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اسلام آباد میں ہونے والے اس اجلاس میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سیاسی امور کی انچارج فریال تالپور بھی شریک ہوئیں جبکہ پارلیمانی پارٹی کے اراکین نے حالیہ صورتحال کے تناظر میں اپنی تجاویز پیش کیں۔ اجلاس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی ہے اور انہوں نے ہمیشہ کشمیریوں کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی معاملات مذاکرات کے ذریعے حل ہونے چاہئیں، اور وہ خود اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے تاکہ تمام مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے اسمبلی سے نکالا جا سکے۔ واضح رہے کہ یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب دو روز قبل آزاد کشمیر حکومت نے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا تھا، جبکہ دوسری جانب جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے 9 جون کو ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

عوامی ایکشن کمیٹی اور پولیس میں پرتشدد جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، کم از کم 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ

کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر ہسپتال میں تیزاب سے حملہ: ’تکلیف اتنی شدید تھی کہ جب ڈاکٹر نے مجھے کھینچا تو تیزاب کے اثرات سے میں بھی زخمی ہوا‘

ٹرمپ کا ایران کی افزودہ یورینیم تلف کرنے پر اصرار، لبنان میں ’جنگ بندی کی خلاف ورزی‘ پر ایران کی امریکہ اور اسرائیل کو تنبیہ

معاہدہ ہو گیا تو ایران کے تعاون ورنہ طاقت کے استعمال سے افزودہ یورینیم نکال کر تلف کریں گے: صدر ٹرمپ

قومی بچت کی شرح تین دہائیوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی، رپورٹ

مظفر آباد میں دفعہ 144: مہاجرین کی نشستوں پر فیصلہ نئی اسمبلی کرے گی، پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کی سپریم کورٹ کی رائے

پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے کیو آر پینک بٹن سسٹم متعارف

ملک بھر میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی، درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان

مظفر آباد میں دفعہ 144 نافذ: مہاجرین کی نشستوں پر فیصلہ نئی اسمبلی کرے گی، پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کی سپریم کورٹ کی رائے

گلگت بلتستان انتخابات: 24 جنرل نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

’فیصلہ نئی اسمبلی کرے گی‘: مہاجرین کی نشستوں سے متعلق پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کی سپریم کورٹ کی رائے، مظفر آباد میں دفعہ 144 نافذ

دُکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی نئی کوشش اور جرمانوں کی تنبیہ: ’فکسڈ ٹیکس آسان سکیم‘ کیا ہے؟

بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت اجلاس، آزاد کشمیر کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ

گلگت بلتستان میں انتخابی عمل پر تحفظات، قمر زمان کائرہ کا الیکشن کمیشن سے ایکشن لینے کا مطالبہ

گلگت بلتستان انتخابات، ووٹوں کی گنتی جاری، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنا شروع

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی