پاکستان کا ایشین فینسنگ چیمپئن شپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ


پاکستان بھارت میں ہونے والی ایشین فینسنگ چیمپئن شپ میں شرکت نہیں کرے گا۔ پاکستان فینسنگ فیڈریشن نے بھارتی حکومت کی جانب سے کلیئرنس اور ویزوں کی گارنٹی نہ دیے جانے پر بھارت نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایشین فینسنگ چیمپئن شپ 18 سے 24 جون تک دہلی میں شیڈولڈ ہے، جس کے منتظمین نے دیگر تمام ممالک کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو کلیئرنس کی دستاویزات فراہم کردیں اور ان کے نام بھی جاری کردیے، تاہم پاکستان کے وفد کی کلیئرنس حاصل کرنے کے بجائے منتظمین نے پاکستانی حکام کو خود بھارتی منسٹری آف ہوم افیئرز سے رابطہ کرنے کا کہہ دیا۔ پاکستان فینسنگ فیڈریشن کے سیکریٹری عثمان احمد نے ایونٹ میں عدم شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بھارتی فینسنگ ایسوسی ایشن اور آرگنائزنگ کمیٹی سے دو مرتبہ رابطہ کر کے کلیئرنس کے بارے میں پوچھا، لیکن انہیں کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی۔ عثمان احمد کے مطابق پاکستان کا موقف تھا کہ کاغذات اسی صورت جمع کرائے جائیں گے جب یقین دہانی ملے گی، تاہم بھارتی منتظمین نے جواب دیا کہ وہ اس سلسلے میں کچھ نہیں کر سکتے اور ویزوں یا کلیئرنس کی گارنٹی نہیں دے سکتے۔ منتظمین کے اس رویے کے بعد پاکستان فینسنگ فیڈریشن نے چیمپئن شپ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

’وہ جیتنے کے لیے نہیں کھیلتا‘ کے طعنے کے باوجود رونالڈو اپنے آخری ورلڈ کپ میں پرتگال کی ’اُمیدوں کا مرکز‘

جب باکسنگ چیمپیئن محمد علی نے کہا ’میرے نبی کا نام میرے نام کا حصہ ہے، اس کی بے حرمتی برداشت نہیں کر سکتا‘

افغانستان کو شکست، پاکستان کی مالدیپ گولڈن جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی

جب باکسنگ چیمپیئن محمد علی نے کہا ’میرے محبوب نبی کا نام میرے نام کا حصہ ہے، اس کی بے حرمتی برداشت نہیں کر سکتا‘

پی ایچ ایف کا انڈر 18 ٹیم کی حالیہ بین الاقوامی مہم کا تکنیکی اور شماریاتی جائزہ لینے کا فیصلہ

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پری سیزن ریڈ بال اور وائٹ بال کیمپس کے لیے 49 کرکٹرز مدعو

اے بی ایس ڈویلپرز نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: تمام ٹیمیں وارم اپ میچز میں مصروف

سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر عامر نذیر قومی سلیکشن کمیٹی کے نئے چیف سلیکٹر مقرر

انڈیا کو ورلڈ کپ جتوانے والے سوریا کمار یادیو کو ٹیم سے ڈراپ کیوں کیا گیا؟

امریکا نے ایرانی فٹ بال ٹیم کو ورلڈ کپ ویزے جاری کر دیے

ماؤنٹ ایورسٹ پر معجزاتی طور پر زندہ بچ جانے والے شرپا کی کہانی: ’پہلے دو دن کچھ نہیں کھایا، پھر برف چبانا شروع کر دی‘

تھائی لینڈ سائیکلنگ ایونٹ: پاکستان کے کم عمر سائیکلسٹس کی شرکت

شریاس ائیر بھارت کے نئے ٹی ٹوئنٹی کپتان مقرر

عائشہ بلوچ کے گولڈ میڈل کے دعوے کی پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے تردید کر دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی