اسلام آباد میں منتخب علاقائی حکومت کے قیام کی تجویز، اصلاحات کا منصوبہ تیار


وفاقی حکومت نے وفاقی دارالحکومت کے نظامِ حکمرانی میں بنیادی تبدیلیوں کے لیے ایک جامع اصلاحاتی منصوبہ تیار کرلیا ہے، جس کے تحت منتخب علاقائی حکومت کے قیام، ادارہ جاتی اختیارات کے انضمام اور جدید اسمارٹ سٹی ماڈل کے نفاذ کی تجویز دی گئی ہے۔ منصوبہ بندی و ترقی کے وفاقی وزیر احسن اقبال کی سربراہی میں قائم اعلیٰ سطحی کمیٹی کی تیار کردہ 138 صفحات پر مشتمل رپورٹ وزیرِ اعظم شہباز شریف کو پیش کردی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی آبادی 24 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے، تاہم شہر کے انتظامی اور ادارہ جاتی ڈھانچے میں مطلوبہ سطح کی ترقی نہیں ہو سکی۔ اس صورتحال کے پیشِ نظر ”اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری گورنمنٹ“ کے قیام کی سفارش کی گئی ہے، جسے انتظامی اور مالی خودمختاری حاصل ہوگی جبکہ وفاقی دارالحکومت کی آئینی حیثیت برقرار رہے گی۔ مجوزہ منصوبے کے تحت 27 ارکان پر مشتمل اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری اسمبلی قائم کی جائے گی، جس میں 21 براہِ راست منتخب ارکان، خواتین کے لیے 5 مخصوص نشستیں اور اقلیتوں کے لیے ایک نشست شامل ہوگی۔ اسمبلی اپنے سربراہ کا انتخاب کرے گی، جسے وزیرِ اعلیٰ یا میئر کا عہدہ دیا جاسکتا ہے۔ رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ امن و امان اور ماسٹر پلاننگ کے علاوہ بیشتر انتظامی اختیارات نئی حکومت کو منتقل کیے جائیں، جبکہ دارالحکومت کی خصوصی حیثیت کے باعث یہ دونوں شعبے وفاق کے پاس رہیں گے۔ اس مقصد کے لیے وفاقی وزارتوں اور اداروں، بالخصوص سی ڈی اے کے متعدد اختیارات بھی مرحلہ وار نئی حکومت کو منتقل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اصلاحاتی پیکیج میں ”اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری گورنمنٹ ایکٹ“ کے نفاذ کی تجویز بھی شامل ہے، جس کے تحت موجودہ بلدیاتی اور ترقیاتی قوانین کو یکجا کر کے ایک جامع قانونی فریم ورک تشکیل دیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق مالی وسائل، اختیارات کی منتقلی اور قانون سازی کے لیے الگ الگ کمیٹیاں قائم کی جائیں گی، جو اصلاحات کے نفاذ اور انتظامی تسلسل کو یقینی بنائیں گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ مجوزہ تبدیلیوں سے سرکاری اخراجات میں نمایاں اضافہ متوقع نہیں کیونکہ توجہ نئے ادارے بنانے کے بجائے موجودہ ڈھانچے کی تنظیمِ نو پر مرکوز ہے۔ منصوبے کا اہم حصہ ”اسلام آباد اسمارٹ سٹی ماڈل“ ہے، جس کا مقصد دارالحکومت کو جدید، ماحول دوست اور ڈیجیٹل طرزِ حکمرانی کا نمونہ بنانا ہے۔ اس ماڈل کے تحت ماحولیات، سیاحت، ثقافت، تعلیم، صحت، سماجی بہبود اور ای گورننس سمیت مختلف شعبوں میں خصوصی ادارے قائم کیے جائیں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ “ڈیسٹی نیشن اسلام آباد” حکمتِ عملی کے ذریعے سیاحت، سرمایہ کاری، روزگار اور مقامی آمدنی میں اضافہ ممکن بنایا جاسکتا ہے، جبکہ مربوط ڈیجیٹل نظام کے ذریعے زمین، ٹیکس، لائسنسنگ، شکایات کے ازالے اور دیگر شہری خدمات کو ایک ہی پلیٹ فارم پر فراہم کیا جائے گا۔ پانچ سالہ مرحلہ وار منصوبے پر مشتمل یہ اصلاحاتی ایجنڈا قومی ترقیاتی پروگرام “اڑان پاکستان”، ڈیجیٹل پاکستان پالیسی اور پائیدار ترقی کے اہداف سے ہم آہنگ قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق منصوبے پر عمل درآمد سے اسلام آباد کو جدید، مؤثر اور شفاف طرزِ حکمرانی کے ماڈل کے طور پر ترقی دی جاسکے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

’انڈیا گہری نظر رکھے ہوئے ہے‘: پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں ’عوامی ایکشن کمیٹی‘ کو کالعدم قرار دینے کے کیا اثرات ہو سکتے ہیں؟

عوامی ایکشن کمیٹی اور پولیس میں پرتشدد جھڑپیں، چار پولیس اہلکار ہلاک، کم از کم 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ

ایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد اسرائیل کی جوابی کارروائی: مغربی اور وسطی ایران میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، آئی ڈی ایف

عوامی ایکشن کمیٹی اور پولیس میں پرتشدد جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، کم از کم 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ

کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر ہسپتال میں تیزاب سے حملہ: ’تکلیف اتنی شدید تھی کہ جب ڈاکٹر نے مجھے کھینچا تو تیزاب کے اثرات سے میں بھی زخمی ہوا‘

ٹرمپ کا ایران کی افزودہ یورینیم تلف کرنے پر اصرار، لبنان میں ’جنگ بندی کی خلاف ورزی‘ پر ایران کی امریکہ اور اسرائیل کو تنبیہ

معاہدہ ہو گیا تو ایران کے تعاون ورنہ طاقت کے استعمال سے افزودہ یورینیم نکال کر تلف کریں گے: صدر ٹرمپ

قومی بچت کی شرح تین دہائیوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی، رپورٹ

مظفر آباد میں دفعہ 144: مہاجرین کی نشستوں پر فیصلہ نئی اسمبلی کرے گی، پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کی سپریم کورٹ کی رائے

پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے کیو آر پینک بٹن سسٹم متعارف

ملک بھر میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی، درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان

مظفر آباد میں دفعہ 144 نافذ: مہاجرین کی نشستوں پر فیصلہ نئی اسمبلی کرے گی، پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کی سپریم کورٹ کی رائے

گلگت بلتستان انتخابات: 24 جنرل نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

’فیصلہ نئی اسمبلی کرے گی‘: مہاجرین کی نشستوں سے متعلق پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کی سپریم کورٹ کی رائے، مظفر آباد میں دفعہ 144 نافذ

دُکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی نئی کوشش اور جرمانوں کی تنبیہ: ’فکسڈ ٹیکس آسان سکیم‘ کیا ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی