مہاجرین کی نشستوں کے معاملے پر حکومت کا مؤقف درست قرار


آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس پر اپنی رائے دیتے ہوئے مہاجرین کی نشستوں کے معاملے پر حکومت کا مؤقف درست قرار دے دیا ہے۔ صدر آزاد کشمیر نے حکومتی مشورے پر آئین کے آرٹیکل 46 اے کے تحت یہ ریفرنس دائر کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ سے اس معاملے پر قانونی رائے طلب کی تھی۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ 12 مہاجر نشستوں کو آرٹیکل 22 کے تحت آئینی تحفظ حاصل ہے، اس لیے انہیں کسی بھی انتظامی فیصلے کے ذریعے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ان نشستوں کی تاریخی بنیادیں 1960، 1964 اور 1970 کے قوانین سمیت عبوری آئینی انتظامات، 1974 کے آئین اور 1975 کے ایکٹ سے جڑی ہوئی ہیں۔ ان نشستوں میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کے لیے آرٹیکل 33 کے تحت آئینی ترمیم کرنا لازمی ہے کیونکہ آزاد کشمیر میں فیصلہ کن قوت سڑکوں پر احتجاج نہیں بلکہ آئین کی بالادستی ہے۔ عدالت عالیہ نے باقی ماندہ آئینی معاملات منتخب اسمبلی کے سپرد کرنے کے حکومتی فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترمیم صرف عوامی مینڈیٹ، پارلیمانی بحث اور آئینی طریقۂ کار کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ آرٹیکل 22(4) کے تحت انتخابات کا بروقت انعقاد ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے اور کوئی بھی احتجاج یا سیاسی تنازع اس عمل میں رکاوٹ نہیں بن سکتا۔ عدالت نے آئین کے آرٹیکل 22(3) اور 22(4) کی تشریح کرتے ہوئے واضح کیا کہ انتخابات کا انعقاد اور امن و امان کا تحفظ ریاست کے فرائض میں شامل ہے۔ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے لیکن معمولاتِ زندگی میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ کسی بھی فرد کے حقوق کا استعمال دوسرے شہریوں کے حقوق سلب کرنے کا جواز نہیں بن سکتا اور انتظامیہ عوامی امن، آئینی نظم اور قانون کی حکمرانی برقرار رکھنے کی پابند ہے۔ آئینی ماہرین کے مطابق اس عدالتی رائے نے انتخابات میں مداخلت کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی بنیاد کو مزید مضبوط کر دیا ہے اور یہ ثابت کیا ہے کہ آئینی تبدیلی کا راستہ صرف اسمبلی اور ووٹ ہے، دباؤ یا محاذ آرائی نہیں۔ ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ دیگر دو مطالبات پر بھی حکومت کا مؤقف درست ثابت ہوا ہے کہ آئینی مسائل کا حل صرف آئینی طریقے سے ہی ممکن ہے، جس سے آئینی بالادستی اور امن و استحکام کے ریاستی مؤقف کو تقویت ملی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

’انڈیا گہری نظر رکھے ہوئے ہے‘: پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں ’عوامی ایکشن کمیٹی‘ کو کالعدم قرار دینے کے کیا اثرات ہو سکتے ہیں؟

عوامی ایکشن کمیٹی اور پولیس میں پرتشدد جھڑپیں، چار پولیس اہلکار ہلاک، کم از کم 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ

ایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد اسرائیل کی جوابی کارروائی: مغربی اور وسطی ایران میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، آئی ڈی ایف

عوامی ایکشن کمیٹی اور پولیس میں پرتشدد جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، کم از کم 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ

کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر ہسپتال میں تیزاب سے حملہ: ’تکلیف اتنی شدید تھی کہ جب ڈاکٹر نے مجھے کھینچا تو تیزاب کے اثرات سے میں بھی زخمی ہوا‘

ٹرمپ کا ایران کی افزودہ یورینیم تلف کرنے پر اصرار، لبنان میں ’جنگ بندی کی خلاف ورزی‘ پر ایران کی امریکہ اور اسرائیل کو تنبیہ

معاہدہ ہو گیا تو ایران کے تعاون ورنہ طاقت کے استعمال سے افزودہ یورینیم نکال کر تلف کریں گے: صدر ٹرمپ

قومی بچت کی شرح تین دہائیوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی، رپورٹ

مظفر آباد میں دفعہ 144: مہاجرین کی نشستوں پر فیصلہ نئی اسمبلی کرے گی، پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کی سپریم کورٹ کی رائے

پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے کیو آر پینک بٹن سسٹم متعارف

ملک بھر میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی، درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان

مظفر آباد میں دفعہ 144 نافذ: مہاجرین کی نشستوں پر فیصلہ نئی اسمبلی کرے گی، پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کی سپریم کورٹ کی رائے

گلگت بلتستان انتخابات: 24 جنرل نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

’فیصلہ نئی اسمبلی کرے گی‘: مہاجرین کی نشستوں سے متعلق پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کی سپریم کورٹ کی رائے، مظفر آباد میں دفعہ 144 نافذ

دُکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی نئی کوشش اور جرمانوں کی تنبیہ: ’فکسڈ ٹیکس آسان سکیم‘ کیا ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی