گلگت بلتستان انتخابات: پیپلز پارٹی سب سے آگے، 9 نشستوں پر کامیاب


گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے لیے پولنگ کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے جن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اب تک سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔ اتوار کو ہونے والی پولنگ کے دوران مختلف علاقوں میں ووٹرز کا بھرپور جوش و خروش دیکھنے میں آیا جہاں صبح سے ہی پولنگ اسٹیشنوں کے باہر ووٹرز کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ ووٹنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا۔ اب تک 24 میں سے 18 نشستوں کے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے 9 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے، جبکہ 5 نشستیں آزاد امیدواروں، 3 مسلم لیگ (ن) اور ایک نشست مجلس وحدت مسلمین کے حصے میں آئی ہے۔ پیپلز پارٹی نے گلگت، نگر، اسکردو، کھرمنگ، شگر اور غذر کے مختلف حلقوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ مسلم لیگ (ن) نے دیامر، غذر اور گھانچے کے حلقوں میں میدان مارا۔ مجلس وحدت مسلمین نے اسکردو کے ایک حلقے میں کامیابی حاصل کی جبکہ آزاد امیدوار بھی کئی نشستوں پر نمایاں رہے۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق جی بی اے 1 گلگت 1 سے پیپلز پارٹی کے امجد حسین، جی بی اے 7 اسکردو 1 سے سید توقیر مہدی، جی بی اے 12 شگر سے عمران ندیم اور جی بی اے 19 غذر 1 سے سید جلال شاہ کامیاب قرار پائے۔ دوسری جانب چند حلقوں کے نتائج ابھی مکمل نہیں ہوئے جن میں جی بی اے 2، 13، 14، 15، 16 اور 17 شامل ہیں جہاں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کو واضح برتری حاصل ہے، تاہم حتمی سرکاری نتائج کے بعد ہی اسمبلی میں جماعتوں کی مکمل پوزیشن واضح ہو سکے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

کراچی میں 40 ہزار گاڑیاں بلیک لسٹ قرار، یکم جولائی سے کریک ڈاؤن ہوگا

صومالی جہاز پر قید پاکستانی عملے کی رہائی کے لیے سفارتی کوششیں تیز

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ملتوی، ترقیاتی بجٹ کی منظوری مؤخر

تنخواہ دار طبقے، برآمد کنندگان اور پراپرٹی سیکٹر کے لیے بڑے ریلیف کی تجویز

گلگت بلتستان انتخابات: پیپلز پارٹی سب سے آگے، 9 نشستوں پر کامیاب

جنگ بندی کے بعد پہلی بار تہران کے اسرائیل پر متعدد حملے اور ٹرمپ کے اعلان کے باوجود اسرائیل کی جوابی کارروائی: ہم اب تک کیا جانتے ہیں؟

’ایوانکا، واپس جاؤ!‘: ٹرمپ کی بیٹی اور ایک لگژری جزیرے کے منصوبے کا تنازع

راولاکوٹ سی ایم ایچ کے باہر پرتشدد جھڑپیں: چار پولیس اہلکار ہلاک، کم از کم 50 افراد زخمی

’انڈیا گہری نظر رکھے ہوئے ہے‘: پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں ’عوامی ایکشن کمیٹی‘ کو کالعدم قرار دینے کے کیا اثرات ہو سکتے ہیں؟

عوامی ایکشن کمیٹی اور پولیس میں پرتشدد جھڑپیں، چار پولیس اہلکار ہلاک، کم از کم 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ

ایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد اسرائیل کی جوابی کارروائی: مغربی اور وسطی ایران میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، آئی ڈی ایف

ایران نے اسرائیل پر میزائل داغ دیے: ’بہت ہو گیا، مذاکرات کی میز پر واپس آئیں‘: ٹرمپ کا ایران پر زور

عوامی ایکشن کمیٹی اور پولیس میں پرتشدد جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، کم از کم 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ

کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر ہسپتال میں تیزاب سے حملہ: ’تکلیف اتنی شدید تھی کہ جب ڈاکٹر نے مجھے کھینچا تو تیزاب کے اثرات سے میں بھی زخمی ہوا‘

ٹرمپ کا ایران کی افزودہ یورینیم تلف کرنے پر اصرار، لبنان میں ’جنگ بندی کی خلاف ورزی‘ پر ایران کی امریکہ اور اسرائیل کو تنبیہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی