تنخواہ دار طبقے، برآمد کنندگان اور پراپرٹی سیکٹر کے لیے بڑے ریلیف کی تجویز


وفاقی حکومت کو آئندہ مالی سال 27-2026 کے بجٹ میں مجوزہ ٹیکس ریلیف اور نئے ٹیکس اقدامات کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی حتمی منظوری کا انتظار ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس سلیب میں کمی، سپر ٹیکس میں 2 فیصد کمی، برآمد کنندگان پر عائد ایک فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس کے خاتمے اور پراپرٹی سیکٹر کے لیے بڑے ریلیف پیکیج کی تجاویز آئی ایم ایف کے سامنے رکھ دی ہیں۔ دوسری جانب سولر پینلز، ہائبرڈ گاڑیوں اور تقریباً دو درجن دیگر اشیاء پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کو بڑھا کر 18 فیصد کی معیاری شرح تک لانے کے معاملے پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ حکومت نے آئی ایم ایف سے درخواست کی ہے کہ ماحول دوست پالیسیوں اور توانائی کے تحفظ کے پیش نظر الیکٹرک گاڑیوں پر جنرل سیلز ٹیکس کی شرح کم رکھی جائے۔ یہ تجویز آئی ایم ایف کے 1.4 ارب ڈالر کے "ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلیٹی" پروگرام کے تحت پیش کی گئی ہے۔ اعلیٰ سرکاری ذرائع کے مطابق رواں مالی سال 26-2025 کے لیے ایف بی آر کا ٹیکس ہدف کم کر کے 13 ہزار 428 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ آئندہ مالی سال 2026-27 کے لیے ٹیکس وصولی کا ہدف بڑھا کر 15 ہزار 264 ارب روپے تک لے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ ریلیف اقدامات اور محصولات کے بلند ہدف کے درمیان توازن قائم کرنا حکومت کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے جبکہ بجٹ کی حتمی شکل آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد ہی سامنے آئے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

کراچی میں 40 ہزار گاڑیاں بلیک لسٹ قرار، یکم جولائی سے کریک ڈاؤن ہوگا

صومالی جہاز پر قید پاکستانی عملے کی رہائی کے لیے سفارتی کوششیں تیز

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ملتوی، ترقیاتی بجٹ کی منظوری مؤخر

تنخواہ دار طبقے، برآمد کنندگان اور پراپرٹی سیکٹر کے لیے بڑے ریلیف کی تجویز

گلگت بلتستان انتخابات: پیپلز پارٹی سب سے آگے، 9 نشستوں پر کامیاب

جنگ بندی کے بعد پہلی بار تہران کے اسرائیل پر متعدد حملے اور ٹرمپ کے اعلان کے باوجود اسرائیل کی جوابی کارروائی: ہم اب تک کیا جانتے ہیں؟

’ایوانکا، واپس جاؤ!‘: ٹرمپ کی بیٹی اور ایک لگژری جزیرے کے منصوبے کا تنازع

راولاکوٹ سی ایم ایچ کے باہر پرتشدد جھڑپیں: چار پولیس اہلکار ہلاک، کم از کم 50 افراد زخمی

’انڈیا گہری نظر رکھے ہوئے ہے‘: پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں ’عوامی ایکشن کمیٹی‘ کو کالعدم قرار دینے کے کیا اثرات ہو سکتے ہیں؟

عوامی ایکشن کمیٹی اور پولیس میں پرتشدد جھڑپیں، چار پولیس اہلکار ہلاک، کم از کم 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ

ایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد اسرائیل کی جوابی کارروائی: مغربی اور وسطی ایران میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، آئی ڈی ایف

ایران نے اسرائیل پر میزائل داغ دیے: ’بہت ہو گیا، مذاکرات کی میز پر واپس آئیں‘: ٹرمپ کا ایران پر زور

عوامی ایکشن کمیٹی اور پولیس میں پرتشدد جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، کم از کم 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ

کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر ہسپتال میں تیزاب سے حملہ: ’تکلیف اتنی شدید تھی کہ جب ڈاکٹر نے مجھے کھینچا تو تیزاب کے اثرات سے میں بھی زخمی ہوا‘

ٹرمپ کا ایران کی افزودہ یورینیم تلف کرنے پر اصرار، لبنان میں ’جنگ بندی کی خلاف ورزی‘ پر ایران کی امریکہ اور اسرائیل کو تنبیہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی