صومالی جہاز پر قید پاکستانی عملے کی رہائی کے لیے سفارتی کوششیں تیز


صومالیہ میں جہاز پر قید پاکستانی عملے کی رہائی کے لیے حکومت پاکستان نے سفارتی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے معاملے کی حساسیت سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے پاکستان میں تعینات صومالی سفیر سے بھی رابطہ کیا اور پاکستانی عملے کی جلد اور محفوظ رہائی کے لیے مؤثر اقدامات کرنے پر زور دیا۔ جنید انوار چوہدری کا کہنا تھا کہ اپریل میں واقعے کی اطلاع ملتے ہی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستانی عملے کی رہائی کے لیے کوششیں شروع کر دی گئی تھیں اور متعلقہ ادارے مسلسل صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت بحری امور، وزارت خارجہ اور صومالی سفارت خانہ اس معاملے پر مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ پاکستانی شہریوں کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اپنے شہریوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتی ہے اور پاکستانی عملے کی جلد از جلد رہائی کے لیے تمام ممکنہ سفارتی ذرائع استعمال کیے جا رہے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

کراچی میں 40 ہزار گاڑیاں بلیک لسٹ قرار، یکم جولائی سے کریک ڈاؤن ہوگا

صومالی جہاز پر قید پاکستانی عملے کی رہائی کے لیے سفارتی کوششیں تیز

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ملتوی، ترقیاتی بجٹ کی منظوری مؤخر

تنخواہ دار طبقے، برآمد کنندگان اور پراپرٹی سیکٹر کے لیے بڑے ریلیف کی تجویز

گلگت بلتستان انتخابات: پیپلز پارٹی سب سے آگے، 9 نشستوں پر کامیاب

جنگ بندی کے بعد پہلی بار تہران کے اسرائیل پر متعدد حملے اور ٹرمپ کے اعلان کے باوجود اسرائیل کی جوابی کارروائی: ہم اب تک کیا جانتے ہیں؟

’ایوانکا، واپس جاؤ!‘: ٹرمپ کی بیٹی اور ایک لگژری جزیرے کے منصوبے کا تنازع

راولاکوٹ سی ایم ایچ کے باہر پرتشدد جھڑپیں: چار پولیس اہلکار ہلاک، کم از کم 50 افراد زخمی

’انڈیا گہری نظر رکھے ہوئے ہے‘: پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں ’عوامی ایکشن کمیٹی‘ کو کالعدم قرار دینے کے کیا اثرات ہو سکتے ہیں؟

عوامی ایکشن کمیٹی اور پولیس میں پرتشدد جھڑپیں، چار پولیس اہلکار ہلاک، کم از کم 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ

ایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد اسرائیل کی جوابی کارروائی: مغربی اور وسطی ایران میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، آئی ڈی ایف

ایران نے اسرائیل پر میزائل داغ دیے: ’بہت ہو گیا، مذاکرات کی میز پر واپس آئیں‘: ٹرمپ کا ایران پر زور

عوامی ایکشن کمیٹی اور پولیس میں پرتشدد جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، کم از کم 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ

کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر ہسپتال میں تیزاب سے حملہ: ’تکلیف اتنی شدید تھی کہ جب ڈاکٹر نے مجھے کھینچا تو تیزاب کے اثرات سے میں بھی زخمی ہوا‘

ٹرمپ کا ایران کی افزودہ یورینیم تلف کرنے پر اصرار، لبنان میں ’جنگ بندی کی خلاف ورزی‘ پر ایران کی امریکہ اور اسرائیل کو تنبیہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی