امریکی حملوں میں شہید ہونے والوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ایرانی وزیر خارجہ


ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں شہید ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور ایران آخری سانس تک اپنے وطن کا دفاع کرے گا۔ جاری بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ امریکی حملوں میں شہید ہونے والوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جائے گا اور ایران اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔ دوسری جانب ایران نے صوبہ ہرمزگان میں امریکی حملوں میں شہید ہونے والے 8 شہریوں کی تصاویر جاری کر دی ہیں۔ ایرانی حکام کے مطابق شہداء میں 4 خواتین، 2 معذور بھائیوں سمیت مجموعی طور پر 4 مرد شامل ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے بندر خمیر میں امریکی حملے میں جاں بحق ہونے والے 3 شہریوں کی تصاویر بھی جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ تینوں معصوم دیہاتی بندر خمیر پل سے گزر رہے تھے جب انہیں نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات امریکی حملوں میں شہر جسک میں بجلی کی تنصیبات اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کے پمپ کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس سے بنیادی انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں امریکا کی جانب سے ایران کے مختلف علاقوں میں پلوں، توانائی تنصیبات اور دیگر انفرااسٹرکچر پر حملے کیے گئے ہیں، جن کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

نیتن یاہو کی نیویارک آمد پر گرفتاری کا عندیہ: میئر زہران ممدانی کے بیان پر قانونی بحث چھڑ گئی

سپین کی وہ طاقت جو آج ہونے والے فیفا ورلڈ کپ فائنل میں ارجنٹینا پر بھاری پڑ سکتی ہے

ایک ہزار دینار کی روٹی اور انسانی گوشت کی فروخت: وہ قحط جس نے ایک خلیفہ کو محل کا سامان بیچنے پر مجبور کر دیا

آبنائے ہرمز کی کشیدگی، عراق نے ایندھن کی ترسیل کے لیے متبادل راستوں کا استعمال بڑھا دیا

تہران کا امریکا کو 'ناقابلِ فراموش سبق' سکھانے کا انتباہ؛ آبنائے ہرمز پر کسی بھی سمجھوتے سے انکار

امریکا میں تارکینِ وطن ٹرک ڈرائیورز سے متعلق سخت قوانین پر غور، بھارتی ڈرائیور متاثر ہونے کا امکان

سپین اور جبرالٹر کے درمیان سرحدی باڑ ختم، آمدورفت مزید آسان بنانے کا معاہدہ

'ایران پر جہنم کے دروازے کھول دو'، ٹرمپ کی امریکی فوج کو سخت ہدایت

عمرہ زائرین کی تعداد میں 22.5 فیصد اضافہ، پاکستانی سرفہرست قرار

انڈیا میں 20 روز سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے سونم وانگچک کو زبردستی ہسپتال منتقل کر دیا گیا

سعودی عرب میں گیس سیلنڈر دھماکے میں ہلاک ہونے والے پانچ پاکستانی دوست: ’حالات بہتر ہوئے تو وہ دنیا میں نہیں رہے‘

امریکی حملوں میں شہید ہونے والوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ایرانی وزیر خارجہ

امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل 87 ڈالر سے تجاوز

سعودی عرب میں گیس سلینڈر دھماکے میں ہلاک ہونے والے پانچ پاکستانی دوست: ’حالات بہتر ہوئے تو وہ دنیا میں نہیں رہے‘

جاپان میں شاہی جانشینی کے قواعد میں نرمی مگر خاتون شہنشاہ پر پابندی برقرار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی