تہران کا امریکا کو 'ناقابلِ فراموش سبق' سکھانے کا انتباہ؛ آبنائے ہرمز پر کسی بھی سمجھوتے سے انکار


ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا کو "شیطانِ بزرگ" قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اسے ناقابلِ فراموش سبق دیا جائے گا۔ ایرانی سرکاری ٹی وی پر پڑھ کر سنائے گئے اپنے ایک نئے تحریری پیغام میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ مفاہمتی یادداشت کی بار بار خلاف ورزی نے ثابت کر دیا ہے کہ امریکی صدر کے دستخط کی کوئی حیثیت یا اعتبار نہیں اور واشنگٹن نے ایک بار پھر اپنا غیر قابلِ اعتماد اور دھوکہ دہی پر مبنی حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔ پیغام میں مزید کہا گیا کہ امریکا خطے میں جنگ بھڑکانے کی کوشش کر کے خود کو بھاری اخراجات اور عالمی رسوائی سے دوچار کر رہا ہے، تاہم ایرانی قوم اور محاذِ مزاحمت ان اقدامات کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کے بعد منصب سنبھالنے والے مجتبیٰ خامنہ ای اب تک عوامی سطح پر سامنے نہیں آئے اور ان سے منسوب تمام پیغامات صرف تحریری صورت میں ہی منظرِ عام پر آئے ہیں۔ دوسری جانب، ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے واضح کیا ہے کہ تہران کسی بھی صورت آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت کے لیے مجوزہ جنوبی راستہ قبول نہیں کرے گا اور اپنی خودمختاری کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کا سلطنتِ عمان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے پاک رکھنے کی ذمہ داری بھی ایران پر عائد ہوتی ہے۔ کاظم غریب آبادی نے امریکا کے ساتھ ممکنہ مذاکرات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تہران نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکا سے کوئی مذاکرات نہیں کیے اور نہ ہی واشنگٹن سے ایسی کوئی درخواست کی گئی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

سعودی عرب کی نئی عمرہ پالیسی، کھانے کا ووچر بھی لازمی قرار

ریپ اور جنسی سمگلنگ کے نئے الزامات، متنازع امریکی انفلوئنسر اینڈریو اور ٹرسٹن ٹیٹ امریکہ میں گرفتار

موفق سلطی ایئر بیس: ایرانی حملوں کا نشانہ بننے والے اردن کے فضائی اڈے کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

نیتن یاہو کی نیویارک آمد پر گرفتاری کا عندیہ: میئر زہران ممدانی کے بیان پر قانونی بحث چھڑ گئی

سپین کی وہ طاقت جو آج ہونے والے فیفا ورلڈ کپ فائنل میں ارجنٹینا پر بھاری پڑ سکتی ہے

ایک ہزار دینار کی روٹی اور انسانی گوشت کی فروخت: وہ قحط جس نے ایک خلیفہ کو محل کا سامان بیچنے پر مجبور کر دیا

آبنائے ہرمز کی کشیدگی، عراق نے ایندھن کی ترسیل کے لیے متبادل راستوں کا استعمال بڑھا دیا

تہران کا امریکا کو 'ناقابلِ فراموش سبق' سکھانے کا انتباہ؛ آبنائے ہرمز پر کسی بھی سمجھوتے سے انکار

امریکا میں تارکینِ وطن ٹرک ڈرائیورز سے متعلق سخت قوانین پر غور، بھارتی ڈرائیور متاثر ہونے کا امکان

سپین اور جبرالٹر کے درمیان سرحدی باڑ ختم، آمدورفت مزید آسان بنانے کا معاہدہ

'ایران پر جہنم کے دروازے کھول دو'، ٹرمپ کی امریکی فوج کو سخت ہدایت

عمرہ زائرین کی تعداد میں 22.5 فیصد اضافہ، پاکستانی سرفہرست قرار

انڈیا میں 20 روز سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے سونم وانگچک کو زبردستی ہسپتال منتقل کر دیا گیا

سعودی عرب میں گیس سیلنڈر دھماکے میں ہلاک ہونے والے پانچ پاکستانی دوست: ’حالات بہتر ہوئے تو وہ دنیا میں نہیں رہے‘

امریکی حملوں میں شہید ہونے والوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ایرانی وزیر خارجہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی