'ایران پر جہنم کے دروازے کھول دو'، ٹرمپ کی امریکی فوج کو سخت ہدایت


ایران کی حالیہ فوجی کارروائیوں کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت ردعمل دیتے ہوئے امریکی فوج کو مکمل تیاری کی ہدایت جاری کر دی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو کسی بھی قیمت پر جوہری ہتھیار بنانے یا حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور امریکا اپنی قومی سلامتی کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔ امریکی میڈیا کو دیے گئے ٹیلیفونک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے اردن میں تعینات دو امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں اہلکاروں نے اپنے ملک کے لیے جان کا نذرانہ پیش کیا اور امریکی قوم ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ اس کے بعد صدر ٹرمپ نے امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کو ہدایت دیتے ہوئے سخت الفاظ میں کہا کہ ایران کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے۔ ان کے مطابق امریکا کا اولین مقصد ایران کو جوہری صلاحیت حاصل کرنے سے روکنا ہے، کیونکہ ایسا ہونا صرف مشرق وسطیٰ ہی نہیں بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ ثابت ہو سکتا ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکی افواج اپنے اہلکاروں پر ہونے والے حملوں کا مؤثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں اور ملک کے دفاع کے لیے ہر ضروری فیصلہ کیا جائے گا۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کرتی دکھائی دے رہی ہے۔ خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر عالمی طاقتیں بھی مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کی ہے کہ اردن میں قائم امریکی ایئربیس پر ایرانی بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون حملوں میں دو امریکی فوجی ہلاک جبکہ ایک اہلکار لاپتا ہو گیا۔ سینٹ کام کے مطابق یہ حملے ہفتے کے روز کیے گئے تھے۔ ادھر امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان حملوں میں 29 امریکی فوجی زخمی ہوئے، متعدد ہیلی کاپٹروں کو نقصان پہنچا جبکہ فوجی تنصیبات بھی متاثر ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق ایران نے عراق کے شہر اربیل میں امریکی قونصل خانے کے قریب ایک دھماکا خیز ڈرون بھی استعمال کیا، جبکہ کویت میں امریکی لاجسٹک مرکز، کیمپ اور ایئربیس کے ریڈار نظام کو بھی نشانہ بنایا گیا، جہاں مختلف فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

سعودی عرب کی نئی عمرہ پالیسی، کھانے کا ووچر بھی لازمی قرار

ریپ اور جنسی سمگلنگ کے نئے الزامات، متنازع امریکی انفلوئنسر اینڈریو اور ٹرسٹن ٹیٹ امریکہ میں گرفتار

موفق سلطی ایئر بیس: ایرانی حملوں کا نشانہ بننے والے اردن کے فضائی اڈے کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

نیتن یاہو کی نیویارک آمد پر گرفتاری کا عندیہ: میئر زہران ممدانی کے بیان پر قانونی بحث چھڑ گئی

سپین کی وہ طاقت جو آج ہونے والے فیفا ورلڈ کپ فائنل میں ارجنٹینا پر بھاری پڑ سکتی ہے

ایک ہزار دینار کی روٹی اور انسانی گوشت کی فروخت: وہ قحط جس نے ایک خلیفہ کو محل کا سامان بیچنے پر مجبور کر دیا

آبنائے ہرمز کی کشیدگی، عراق نے ایندھن کی ترسیل کے لیے متبادل راستوں کا استعمال بڑھا دیا

تہران کا امریکا کو 'ناقابلِ فراموش سبق' سکھانے کا انتباہ؛ آبنائے ہرمز پر کسی بھی سمجھوتے سے انکار

امریکا میں تارکینِ وطن ٹرک ڈرائیورز سے متعلق سخت قوانین پر غور، بھارتی ڈرائیور متاثر ہونے کا امکان

سپین اور جبرالٹر کے درمیان سرحدی باڑ ختم، آمدورفت مزید آسان بنانے کا معاہدہ

'ایران پر جہنم کے دروازے کھول دو'، ٹرمپ کی امریکی فوج کو سخت ہدایت

عمرہ زائرین کی تعداد میں 22.5 فیصد اضافہ، پاکستانی سرفہرست قرار

انڈیا میں 20 روز سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے سونم وانگچک کو زبردستی ہسپتال منتقل کر دیا گیا

سعودی عرب میں گیس سیلنڈر دھماکے میں ہلاک ہونے والے پانچ پاکستانی دوست: ’حالات بہتر ہوئے تو وہ دنیا میں نہیں رہے‘

امریکی حملوں میں شہید ہونے والوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ایرانی وزیر خارجہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی