عمرہ زائرین کی تعداد میں 22.5 فیصد اضافہ، پاکستانی سرفہرست قرار


سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے کہا ہے کہ رواں عمرہ سیزن کے آغاز سے اب تک عمرہ زائرین کی تعداد میں 22.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ سب سے زیادہ عمرہ زائرین پاکستان سے سعودی عرب پہنچے ہیں۔ وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق رواں سال حج کے اختتام کے بعد 15 ذوالحجہ 1448 ہجری سے عمرہ سیزن کا آغاز ہوا، اور 29 محرم تک تقریباً ڈیڑھ ماہ کے دوران 9 لاکھ سے زائد معتمرین نے عمرہ ادا کیا۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان سے تقریباً 2 لاکھ عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچے، جبکہ انڈونیشیا دوسرے نمبر پر رہا جہاں سے ایک لاکھ 70 ہزار اور عراق تیسرے نمبر پر رہا جہاں سے ایک لاکھ 30 ہزار زائرین نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔ سعودی حکام کے مطابق عمرہ ویزوں کا اجرا 31 مئی 2026 سے شروع کیا گیا تھا۔ ویزوں کی میعاد یکم شوال 1448 ہجری (9 مارچ 2027) تک مقرر ہے، جبکہ زائرین کے سعودی عرب میں داخلے کی آخری تاریخ 15 شوال 1448 ہجری (23 مارچ 2027) ہوگی۔ اسی طرح عمرہ زائرین کی مملکت سے واپسی کی آخری تاریخ 30 شوال 1448 ہجری (7 اپریل 2027) مقرر کی گئی ہے۔ وزارتِ حج و عمرہ نے تمام زائرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ بروقت رجسٹریشن مکمل کریں، سفری دستاویزات اور ویزا ضوابط کا خیال رکھیں تاکہ عمرے کی ادائیگی کے دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

سعودی عرب کی نئی عمرہ پالیسی، کھانے کا ووچر بھی لازمی قرار

ریپ اور جنسی سمگلنگ کے نئے الزامات، متنازع امریکی انفلوئنسر اینڈریو اور ٹرسٹن ٹیٹ امریکہ میں گرفتار

موفق سلطی ایئر بیس: ایرانی حملوں کا نشانہ بننے والے اردن کے فضائی اڈے کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

نیتن یاہو کی نیویارک آمد پر گرفتاری کا عندیہ: میئر زہران ممدانی کے بیان پر قانونی بحث چھڑ گئی

سپین کی وہ طاقت جو آج ہونے والے فیفا ورلڈ کپ فائنل میں ارجنٹینا پر بھاری پڑ سکتی ہے

ایک ہزار دینار کی روٹی اور انسانی گوشت کی فروخت: وہ قحط جس نے ایک خلیفہ کو محل کا سامان بیچنے پر مجبور کر دیا

آبنائے ہرمز کی کشیدگی، عراق نے ایندھن کی ترسیل کے لیے متبادل راستوں کا استعمال بڑھا دیا

تہران کا امریکا کو 'ناقابلِ فراموش سبق' سکھانے کا انتباہ؛ آبنائے ہرمز پر کسی بھی سمجھوتے سے انکار

امریکا میں تارکینِ وطن ٹرک ڈرائیورز سے متعلق سخت قوانین پر غور، بھارتی ڈرائیور متاثر ہونے کا امکان

سپین اور جبرالٹر کے درمیان سرحدی باڑ ختم، آمدورفت مزید آسان بنانے کا معاہدہ

'ایران پر جہنم کے دروازے کھول دو'، ٹرمپ کی امریکی فوج کو سخت ہدایت

عمرہ زائرین کی تعداد میں 22.5 فیصد اضافہ، پاکستانی سرفہرست قرار

انڈیا میں 20 روز سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے سونم وانگچک کو زبردستی ہسپتال منتقل کر دیا گیا

سعودی عرب میں گیس سیلنڈر دھماکے میں ہلاک ہونے والے پانچ پاکستانی دوست: ’حالات بہتر ہوئے تو وہ دنیا میں نہیں رہے‘

امریکی حملوں میں شہید ہونے والوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ایرانی وزیر خارجہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی