امریکا میں تارکینِ وطن ٹرک ڈرائیورز سے متعلق سخت قوانین پر غور، بھارتی ڈرائیور متاثر ہونے کا امکان


امریکا میں تارکینِ وطن سے متعلق قوانین مزید سخت کرنے کی تجاویز زیر غور ہیں، جن کے تحت بغیر لائسنس ڈرائیونگ، منشیات کی اسمگلنگ اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ٹرک ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کا دائرہ وسیع کیا جاسکتا ہے۔ بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجویز دی ہے کہ تارکینِ وطن ٹرک ڈرائیورز کی جگہ امریکی فوج کے سابق اہلکاروں کو بھرتی کیا جائے۔ رپورٹ کے مطابق اگر یہ تجویز نافذ ہوتی ہے تو امریکا میں کام کرنے والے تقریباً ڈیڑھ لاکھ بھارتی ٹرک ڈرائیور اس سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی انتظامیہ ایسے غیر قانونی تارکینِ وطن ڈرائیورز کے خلاف سخت کارروائی کرے گی جو سڑک حادثات کا سبب بنتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض ڈرائیور ٹریفک سائنز تک درست طریقے سے نہیں پڑھ سکتے، جبکہ ان میں سے کچھ منشیات کے استعمال میں بھی ملوث ہوتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکی حکام بھارتی ٹرک ڈرائیورز سے متعلق کیسز، خصوصاً ٹریفک حادثات، بغیر لائسنس ڈرائیونگ اور منشیات کی اسمگلنگ کے الزامات کے تناظر میں سخت جانچ کر رہے ہیں۔ اخبار کے مطابق مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کو مختلف ممالک میں پابندیوں اور ملک بدری جیسے اقدامات کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

سعودی عرب کی نئی عمرہ پالیسی، کھانے کا ووچر بھی لازمی قرار

ریپ اور جنسی سمگلنگ کے نئے الزامات، متنازع امریکی انفلوئنسر اینڈریو اور ٹرسٹن ٹیٹ امریکہ میں گرفتار

موفق سلطی ایئر بیس: ایرانی حملوں کا نشانہ بننے والے اردن کے فضائی اڈے کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

نیتن یاہو کی نیویارک آمد پر گرفتاری کا عندیہ: میئر زہران ممدانی کے بیان پر قانونی بحث چھڑ گئی

سپین کی وہ طاقت جو آج ہونے والے فیفا ورلڈ کپ فائنل میں ارجنٹینا پر بھاری پڑ سکتی ہے

ایک ہزار دینار کی روٹی اور انسانی گوشت کی فروخت: وہ قحط جس نے ایک خلیفہ کو محل کا سامان بیچنے پر مجبور کر دیا

آبنائے ہرمز کی کشیدگی، عراق نے ایندھن کی ترسیل کے لیے متبادل راستوں کا استعمال بڑھا دیا

تہران کا امریکا کو 'ناقابلِ فراموش سبق' سکھانے کا انتباہ؛ آبنائے ہرمز پر کسی بھی سمجھوتے سے انکار

امریکا میں تارکینِ وطن ٹرک ڈرائیورز سے متعلق سخت قوانین پر غور، بھارتی ڈرائیور متاثر ہونے کا امکان

سپین اور جبرالٹر کے درمیان سرحدی باڑ ختم، آمدورفت مزید آسان بنانے کا معاہدہ

'ایران پر جہنم کے دروازے کھول دو'، ٹرمپ کی امریکی فوج کو سخت ہدایت

عمرہ زائرین کی تعداد میں 22.5 فیصد اضافہ، پاکستانی سرفہرست قرار

انڈیا میں 20 روز سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے سونم وانگچک کو زبردستی ہسپتال منتقل کر دیا گیا

سعودی عرب میں گیس سیلنڈر دھماکے میں ہلاک ہونے والے پانچ پاکستانی دوست: ’حالات بہتر ہوئے تو وہ دنیا میں نہیں رہے‘

امریکی حملوں میں شہید ہونے والوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ایرانی وزیر خارجہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی