سعودی عرب کی نئی عمرہ پالیسی، کھانے کا ووچر بھی لازمی قرار


سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے نئی عمرہ پالیسی نافذ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے یکم ربیع الاول سے اس پر مرحلہ وار عمل درآمد شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت عمرہ ویزہ حاصل کرنے کے لیے ہوٹل بکنگ اور ٹرانسپورٹ ووچر کے ساتھ کھانے کا ووچر بھی لازمی ہوگا۔ سعودی وزارت الحج و العمرہ کے مطابق عمرہ ویزہ جاری کرنے کے لیے زائرین کو ہوٹل اور ٹرانسپورٹ کی تصدیق شدہ بکنگ کے علاوہ فی رات 20 سعودی ریال مالیت کا فوڈ ووچر بھی فراہم کرنا ہوگا۔ اس نئے نظام پر عمل درآمد نسک پلیٹ فارم کے ذریعے کیا جائے گا۔ ابتدائی مرحلے میں اس پالیسی کا اطلاق پاکستان، بھارت، مصر اور بنگلا دیش سے آنے والے عمرہ زائرین پر کیا جائے گا۔ وزارت نے اس مقصد کے لیے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے تقریباً 10 ہزار ریسٹورنٹس کو نسک پلیٹ فارم سے منسلک کر دیا ہے تاکہ زائرین کو معیاری، محفوظ اور منظم غذائی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ وزارت کے مطابق عمرہ زائرین کی آمد سے واپسی تک تمام انتظامات کو مربوط اور شفاف بنانے کے لیے عمرہ کمپنیوں، ہوٹلوں، ٹرانسپورٹ کمپنیوں اور کیٹرنگ سروس فراہم کرنے والے اداروں کو بھی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال عمرہ ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والی متعدد کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنے کے ساتھ ان پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے تھے جبکہ نئی منظور شدہ عمرہ کمپنیوں کو نسک پلیٹ فارم سے منسلک کر دیا گیا ہے تاکہ تمام خدمات جدید ڈیجیٹل نظام کے تحت مؤثر انداز میں فراہم کی جا سکیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

’مجھے لگتا ہے کہ وہ میرا بیٹا ہے‘: ورلڈ کپ کے ’حقیقی فاتح‘ تین سالہ کائن کا جشن جو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہا ہے

اینڈی برنہم برطانیہ کے 59ویں وزیرِاعظم بن گئے

سعودی عرب کی نئی عمرہ پالیسی، کھانے کا ووچر بھی لازمی قرار

سعودی عرب کا عمرہ زائرین کے لیے بڑا اقدام، ایک سالہ ملٹی پل انٹری ویزا متعارف

امریکا سے جنگ اس وقت ختم ہوگی جب ایران کو میدان جنگ میں برتری حاصل ہوگی، عباس عراقچی

بھارت میں مون سون کی تباہ کاریاں، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، ایک روز میں 26 افراد ہلاک

اینڈی برنہم برطانیہ کے نئے وزیراعظم منتخب، بادشاہ چارلس نے حکومت بنانے کی دعوت دے دی

ریپ اور جنسی سمگلنگ کے نئے الزامات، متنازع امریکی انفلوئنسر اینڈریو اور ٹرسٹن ٹیٹ امریکہ میں گرفتار

موفق سلطی ایئر بیس: ایرانی حملوں کا نشانہ بننے والے اردن کے فضائی اڈے کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

نیتن یاہو کی نیویارک آمد پر گرفتاری کا عندیہ: میئر زہران ممدانی کے بیان پر قانونی بحث چھڑ گئی

سپین کی وہ طاقت جو آج ہونے والے فیفا ورلڈ کپ فائنل میں ارجنٹینا پر بھاری پڑ سکتی ہے

ایک ہزار دینار کی روٹی اور انسانی گوشت کی فروخت: وہ قحط جس نے ایک خلیفہ کو محل کا سامان بیچنے پر مجبور کر دیا

آبنائے ہرمز کی کشیدگی، عراق نے ایندھن کی ترسیل کے لیے متبادل راستوں کا استعمال بڑھا دیا

تہران کا امریکا کو 'ناقابلِ فراموش سبق' سکھانے کا انتباہ؛ آبنائے ہرمز پر کسی بھی سمجھوتے سے انکار

امریکا میں تارکینِ وطن ٹرک ڈرائیورز سے متعلق سخت قوانین پر غور، بھارتی ڈرائیور متاثر ہونے کا امکان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی