بھارت میں مون سون کی تباہ کاریاں، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، ایک روز میں 26 افراد ہلاک


بھارت میں مون سون کی شدید بارشوں نے مختلف ریاستوں میں تباہی مچادی، جہاں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور کلاؤڈ برسٹ کے مختلف واقعات میں ایک ہی روز کم از کم 26 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو ہونے والی موسلا دھار بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر مقبوضہ کشمیر، ناگالینڈ اور اتراکھنڈ رہے۔ مقبوضہ کشمیر کے ہمالیائی علاقوں میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے یا لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ مقامات پر ملبہ ہٹا کر لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کئی علاقوں تک رسائی دشوار ہونے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق راجوری اور پونچھ اضلاع سب سے زیادہ متاثر ہوئے، جہاں کلاؤڈ برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور طوفانی ریلوں نے سڑکوں، رہائشی مکانات، کاروباری مراکز اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا، جبکہ متاثرہ علاقوں میں معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوگئے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

بھارت میں تعلیمی اصلاحات کے مطالبے پر طلبہ کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں

ڈاکٹر آصف محمود: امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے نئے پاکستانی نژاد سربراہ جو ماضی میں کئی بار عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر چکے ہیں

یمنی حوثیوں کی دھمکی، سعودی عرب کا جواب اور مشرق وسطیٰ میں شدت اختیار کرتا تنازع جو پوری دنیا کو متاثر کر سکتا ہے

یمنی حوثیوں کا سعودی عرب کی بحری ناکہ بندی کا اعلان: آبنائے باب المندب کیوں اہم ہے؟

امریکا کے خام تیل ذخائر 40 سال کی کم ترین سطح کے قریب، توانائی سلامتی پر خدشات بڑھ گئے

ایران کے ساتھ دو ہفتوں کی کشیدگی: پینٹاگون کی 100 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق

’مجھے لگتا ہے کہ وہ میرا بیٹا ہے‘: ورلڈ کپ کے ’حقیقی فاتح‘ تین سالہ کائن کا جشن جو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہا ہے

اینڈی برنہم برطانیہ کے 59ویں وزیرِاعظم بن گئے

سعودی عرب کی نئی عمرہ پالیسی، کھانے کا ووچر بھی لازمی قرار

سعودی عرب کا عمرہ زائرین کے لیے بڑا اقدام، ایک سالہ ملٹی پل انٹری ویزا متعارف

امریکا سے جنگ اس وقت ختم ہوگی جب ایران کو میدان جنگ میں برتری حاصل ہوگی، عباس عراقچی

بھارت میں مون سون کی تباہ کاریاں، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، ایک روز میں 26 افراد ہلاک

اینڈی برنہم برطانیہ کے نئے وزیراعظم منتخب، بادشاہ چارلس نے حکومت بنانے کی دعوت دے دی

ریپ اور جنسی سمگلنگ کے نئے الزامات، متنازع امریکی انفلوئنسر اینڈریو اور ٹرسٹن ٹیٹ امریکہ میں گرفتار

موفق سلطی ایئر بیس: ایرانی حملوں کا نشانہ بننے والے اردن کے فضائی اڈے کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی