ایران کے ساتھ دو ہفتوں کی کشیدگی: پینٹاگون کی 100 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق


امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے ایران کے ساتھ جاری دو ہفتوں پر محیط کشیدگی کے دوران اپنے فوجیوں کو پہنچنے والے نقصانات کی نئی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ حکام کے مطابق 7 جولائی سے اب تک تقریباً 100 امریکی اہلکار مختلف حملوں اور کارروائیوں میں زخمی ہوئے ہیں۔ پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل نے بتایا کہ زخمی ہونے والے فوجیوں میں سے 96 فیصد علاج کے بعد دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں، جبکہ باقی اہلکار اب بھی طبی نگرانی میں ہیں۔ یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکی حکومت نے حالیہ ایرانی حملے میں جان سے جانے والے مزید دو فوجیوں کی شناخت بھی ظاہر کی ہے۔ اس سے قبل پینٹاگون نے صرف مجموعی اعداد و شمار جاری کیے تھے، جن کے مطابق 28 فروری سے اب تک 14 امریکی فوجی ہلاک اور 427 زخمی ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب شمالی عراق اور اردن میں قائم امریکی فوجی اڈوں پر ہونے والے ایرانی حملوں کے بعد ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اردن میں حملے کی جگہ سے ملنے والے ناقابل شناخت انسانی اعضا کا فرانزک معائنہ جاری ہے، جس کے بعد مرنے والوں کی حتمی تعداد میں تبدیلی آسکتی ہے۔ امریکا اس سے پہلے بھی ایرانی حملوں میں تین فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر چکا ہے، جبکہ ایک اہلکار اب بھی لاپتا بتایا جا رہا ہے۔ اسی دوران امریکی فوج نے یہ بھی اطلاع دی کہ 18 جولائی کو شمالی عراق میں ایک کارروائی کے دوران ایک امریکی فوجی جان کی بازی ہار گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اردن میں ہونے والے ایرانی میزائل حملے میں بھی دو امریکی فوجی ہلاک، ایک لاپتا اور چار دیگر اہلکار زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد خطے میں سیکیورٹی صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

بھارت میں تعلیمی اصلاحات کے مطالبے پر طلبہ کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں

ڈاکٹر آصف محمود: امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے نئے پاکستانی نژاد سربراہ جو ماضی میں کئی بار عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر چکے ہیں

یمنی حوثیوں کی دھمکی، سعودی عرب کا جواب اور مشرق وسطیٰ میں شدت اختیار کرتا تنازع جو پوری دنیا کو متاثر کر سکتا ہے

صدر ٹرمپ کا دنیا بھر پر نئے درآمدی ٹیرف لگانے کا اشارہ

حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کردی

یمنی حوثیوں کا سعودی عرب کی بحری ناکہ بندی کا اعلان: آبنائے باب المندب کیوں اہم ہے؟

ایران کا اردن اور بحرین میں امریکی فوجی و معاشی تنصیبات پر میزائل حملوں کا دعویٰ

امریکا کے خام تیل ذخائر 40 سال کی کم ترین سطح کے قریب، توانائی سلامتی پر خدشات بڑھ گئے

ایران کے ساتھ دو ہفتوں کی کشیدگی: پینٹاگون کی 100 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق

’مجھے لگتا ہے کہ وہ میرا بیٹا ہے‘: ورلڈ کپ کے ’حقیقی فاتح‘ تین سالہ کائن کا جشن جو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہا ہے

اینڈی برنہم برطانیہ کے 59ویں وزیرِاعظم بن گئے

سعودی عرب کی نئی عمرہ پالیسی، کھانے کا ووچر بھی لازمی قرار

سعودی عرب کا عمرہ زائرین کے لیے بڑا اقدام، ایک سالہ ملٹی پل انٹری ویزا متعارف

امریکا سے جنگ اس وقت ختم ہوگی جب ایران کو میدان جنگ میں برتری حاصل ہوگی، عباس عراقچی

بھارت میں مون سون کی تباہ کاریاں، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، ایک روز میں 26 افراد ہلاک

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی