ایران کا اردن اور بحرین میں امریکی فوجی و معاشی تنصیبات پر میزائل حملوں کا دعویٰ


ایران کے پاسداران انقلاب (IRGC) نے ’آپریشن نصر 2‘ کی 24ویں لہر کے تحت اردن اور بحرین میں امریکی تنصیبات اور انفراسٹرکچر پر متعدد میزائل حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔ پاسداران انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایرانی ایرو اسپیس فورس کے اہلکاروں نے اردن کے علاقے الرکبان میں قائم امریکی فوجی کمپلیکس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس دوران اردن میں واقع ایک اور امریکی اڈے پر میزائل دفاعی ریڈار سسٹم کو تباہ کیا گیا، جبکہ ہینگر میں موجود ایک امریکی F-15 جنگی طیارے کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔ پاسداران کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کا مقصد دشمن کے ریڈار اور فضائی دفاعی نظام کو ناکارہ بنا کر وسیع تر میزائل و ڈرون حملوں کے لیے راستہ ہموار کرنا تھا۔ اس کے علاوہ پاسداران انقلاب نے بحرین میں امریکی کمپنی 'ایمازون' کے مرکزی ڈیٹا انفراسٹرکچر کو بھی کئی کروز میزائلوں سے نشانہ بنا کر تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق یہ تمام اقدامات امریکی فوج کی جانب سے دارخوین میں زیرِ تعمیر اور غیر فوجی تنصیبات پر کیے گئے حملوں کے ردعمل میں کیے گئے ہیں۔ بیان میں امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مزید جانی نقصان سے بچنے کے لیے امریکی فوج خطہ چھوڑ دے کیونکہ یہ خطہ امریکی جارحیت پسند افواج کے لیے نہیں ہے۔ ایرانی دعوؤں کی تردید، اردن کا حملے ناکام بنانے کا اعلان دوسری جانب، اردن کی مسلح افواج نے ایرانی دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایران کی جانب سے کیے گئے 3 میزائل حملوں کو فضا میں ہی ناکام بنا دیا ہے۔ اردنی فوج کے بیان کے مطابق ایرانی میزائلوں کو تباہ کردیا گیا ہے اور ان حملوں کے نتیجے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

بھارت میں تعلیمی اصلاحات کے مطالبے پر طلبہ کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں

ڈاکٹر آصف محمود: امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے نئے پاکستانی نژاد سربراہ جو ماضی میں کئی بار عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر چکے ہیں

یمنی حوثیوں کی دھمکی، سعودی عرب کا جواب اور مشرق وسطیٰ میں شدت اختیار کرتا تنازع جو پوری دنیا کو متاثر کر سکتا ہے

صدر ٹرمپ کا دنیا بھر پر نئے درآمدی ٹیرف لگانے کا اشارہ

حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کردی

یمنی حوثیوں کا سعودی عرب کی بحری ناکہ بندی کا اعلان: آبنائے باب المندب کیوں اہم ہے؟

ایران کا اردن اور بحرین میں امریکی فوجی و معاشی تنصیبات پر میزائل حملوں کا دعویٰ

امریکا کے خام تیل ذخائر 40 سال کی کم ترین سطح کے قریب، توانائی سلامتی پر خدشات بڑھ گئے

ایران کے ساتھ دو ہفتوں کی کشیدگی: پینٹاگون کی 100 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق

’مجھے لگتا ہے کہ وہ میرا بیٹا ہے‘: ورلڈ کپ کے ’حقیقی فاتح‘ تین سالہ کائن کا جشن جو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہا ہے

اینڈی برنہم برطانیہ کے 59ویں وزیرِاعظم بن گئے

سعودی عرب کی نئی عمرہ پالیسی، کھانے کا ووچر بھی لازمی قرار

سعودی عرب کا عمرہ زائرین کے لیے بڑا اقدام، ایک سالہ ملٹی پل انٹری ویزا متعارف

امریکا سے جنگ اس وقت ختم ہوگی جب ایران کو میدان جنگ میں برتری حاصل ہوگی، عباس عراقچی

بھارت میں مون سون کی تباہ کاریاں، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، ایک روز میں 26 افراد ہلاک

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی