امریکا کے خام تیل ذخائر 40 سال کی کم ترین سطح کے قریب، توانائی سلامتی پر خدشات بڑھ گئے


ایران کے ساتھ بڑھتی کشیدگی اور عالمی توانائی منڈی میں غیر یقینی صورتحال کے دوران امریکا کے خام تیل کے ذخائر کئی دہائیوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں، جس کے بعد ملک کی توانائی سلامتی اور مستقبل کی سپلائی سے متعلق خدشات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ بینک آف امریکا کے تجزیے کے مطابق امریکا کے موجودہ خام تیل کے ذخائر ملکی طلب کے صرف 43 دن پورے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جو جولائی 1983 کے بعد سب سے کم سطح ہے۔ توانائی ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی عالمی بحران یا تیل کی سپلائی میں اچانک رکاوٹ کی صورت میں یہ صورتحال امریکا کے لیے ایک بڑا چیلنج ثابت ہوسکتی ہے۔ امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن (EIA) کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق 10 جولائی تک امریکا کے کمرشل خام تیل کے ذخائر کم ہو کر 409.7 ملین بیرل رہ گئے، جو گزشتہ پانچ برس کی اوسط سے تقریباً 6 فیصد کم ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق امریکا کے اسٹریٹیجک پٹرولیم ریزرو (SPR) میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 18 جولائی تک اسٹریٹیجک ذخائر گھٹ کر 316.5 ملین بیرل رہ گئے، جو اپریل 1983 کے بعد کم ترین سطح قرار دی جا رہی ہے۔ اس طرح امریکا کے کمرشل اور ہنگامی ذخائر ملا کر مجموعی خام تیل کا ذخیرہ تقریباً 730.8 ملین بیرل رہ گیا ہے، جو گزشتہ چار دہائیوں کی کم ترین سطحوں میں شمار ہوتا ہے۔ توانائی ماہرین کے مطابق امریکا نے گزشتہ برسوں میں اسٹریٹیجک ذخائر سے بڑی مقدار میں خام تیل استعمال کیا، خصوصاً 2022 میں روس۔یوکرین جنگ کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے بائیڈن انتظامیہ نے ریکارڈ مقدار میں تیل جاری کیا تھا۔ اگرچہ ذخائر کو دوبارہ بھرنے کا عمل جاری ہے، تاہم وہ اب بھی سابقہ سطح تک بحال نہیں ہوسکے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی، خلیج فارس میں ممکنہ عدم استحکام اور عالمی تیل کی رسد سے متعلق خدشات کے باعث توانائی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔ ان کے مطابق اگر خطے میں کشیدگی مزید بڑھی یا تیل کی ترسیل متاثر ہوئی تو کم ہوتے امریکی ذخائر عالمی توانائی قیمتوں پر مزید دباؤ ڈال سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکا دنیا کا سب سے بڑا خام تیل پیدا کرنے والا ملک ہے، تاہم جغرافیائی سیاسی بحرانوں اور عالمی توانائی ہنگامی حالات میں اسٹریٹیجک پٹرولیم ذخائر کو توانائی سلامتی کے لیے ایک اہم حفاظتی نظام تصور کیا جاتا ہے۔ موجودہ صورتحال نے واشنگٹن کی توجہ ذخائر کی بحالی اور طویل المدتی توانائی حکمت عملی پر مزید مرکوز کردی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

بھارت میں تعلیمی اصلاحات کے مطالبے پر طلبہ کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں

ڈاکٹر آصف محمود: امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے نئے پاکستانی نژاد سربراہ جو ماضی میں کئی بار عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر چکے ہیں

یمنی حوثیوں کی دھمکی، سعودی عرب کا جواب اور مشرق وسطیٰ میں شدت اختیار کرتا تنازع جو پوری دنیا کو متاثر کر سکتا ہے

صدر ٹرمپ کا دنیا بھر پر نئے درآمدی ٹیرف لگانے کا اشارہ

حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کردی

یمنی حوثیوں کا سعودی عرب کی بحری ناکہ بندی کا اعلان: آبنائے باب المندب کیوں اہم ہے؟

ایران کا اردن اور بحرین میں امریکی فوجی و معاشی تنصیبات پر میزائل حملوں کا دعویٰ

امریکا کے خام تیل ذخائر 40 سال کی کم ترین سطح کے قریب، توانائی سلامتی پر خدشات بڑھ گئے

ایران کے ساتھ دو ہفتوں کی کشیدگی: پینٹاگون کی 100 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق

’مجھے لگتا ہے کہ وہ میرا بیٹا ہے‘: ورلڈ کپ کے ’حقیقی فاتح‘ تین سالہ کائن کا جشن جو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہا ہے

اینڈی برنہم برطانیہ کے 59ویں وزیرِاعظم بن گئے

سعودی عرب کی نئی عمرہ پالیسی، کھانے کا ووچر بھی لازمی قرار

سعودی عرب کا عمرہ زائرین کے لیے بڑا اقدام، ایک سالہ ملٹی پل انٹری ویزا متعارف

امریکا سے جنگ اس وقت ختم ہوگی جب ایران کو میدان جنگ میں برتری حاصل ہوگی، عباس عراقچی

بھارت میں مون سون کی تباہ کاریاں، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، ایک روز میں 26 افراد ہلاک

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی