صدر ٹرمپ کا دنیا بھر پر نئے درآمدی ٹیرف لگانے کا اشارہ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں ہفتے درجنوں ممالک پر نئے درآمدی ٹیرف عائد کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق، جمعہ کو عارضی 10 فیصد عالمی ٹیرف کی مدت ختم ہونے کے بعد نئی ڈیوٹیاں نافذ کی جاسکتی ہیں۔ ابتدائی طور پر بیشتر ممالک پر 10 فیصد ٹیرف برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ ٹرمپ انتظامیہ زیادہ شرح کے ٹیرف عائد کرنے کے لیے قانونی بنیادیں بھی فراہم کر رہی ہے۔ اس سے قبل ٹرمپ انتظامیہ نے کینیڈا کی گاڑیوں اور دیگر سامان پر 50 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا نفاذ آئندہ ماہ سے ہو گا۔ واضح رہے کہ 20 فروری 2026 کو امریکی سپریم کورٹ نے 'انٹرنیشنل ایمرجنسی اکنامک پاورز ایکٹ' (IEEPA) کے تحت ٹرمپ کے مستقل ٹیکس لگانے کے قانون کو غیر آئینی قرار دے کر روک دیا تھا، کیونکہ عدالت کے مطابق کانگریس نے صدر کو اس قانون کے تحت ڈیوٹیز لگانے کا اختیار نہیں دیا تھا۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے 'سیکشن 122' کے تحت 150 دنوں کے لیے عارضی طور پر 15 فیصد عالمی ٹیکس لاگو کیا تھا، جس کی آئینی مدت اسی ہفتے 24 جولائی 2026 کو ختم ہو رہی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

امریکی سینیٹ کمیٹی میں ایران کے خلاف جنگ پر ہیگستھ سے سخت سوالات، ’یہ آپ کی ناکامی ہے‘

امریکی فوج کے ایران پر مسلسل 11 ویں رات بھی حملے، جب تک ایران بامعنی مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہوتا، ہمیں کوئی دلچسپی نہیں: صدر ٹرمپ

’ہاؤس آف سیکرٹس‘: پُرتعیش رہائش گاہ میں جرمنی کے جرنیلوں اور عہدیداروں کی جاسوسی کیسے کی جاتی تھی؟

بھارت میں تعلیمی اصلاحات کے مطالبے پر طلبہ کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں

نیتن یاہو کی گرفتاری کا وارنٹ سنجیدہ معاملہ ہے: میئر نیویارک

ڈاکٹر آصف محمود: امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے نئے پاکستانی نژاد سربراہ جو ماضی میں کئی بار عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر چکے ہیں

یمنی حوثیوں کی دھمکی، سعودی عرب کا جواب اور مشرق وسطیٰ میں شدت اختیار کرتا تنازع جو پوری دنیا کو متاثر کر سکتا ہے

صدر ٹرمپ کا دنیا بھر پر نئے درآمدی ٹیرف لگانے کا اشارہ

حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کردی

یمنی حوثیوں کا سعودی عرب کی بحری ناکہ بندی کا اعلان: آبنائے باب المندب کیوں اہم ہے؟

ایران کا اردن اور بحرین میں امریکی فوجی و معاشی تنصیبات پر میزائل حملوں کا دعویٰ

امریکا کے خام تیل ذخائر 40 سال کی کم ترین سطح کے قریب، توانائی سلامتی پر خدشات بڑھ گئے

ایران کے ساتھ دو ہفتوں کی کشیدگی: پینٹاگون کی 100 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق

’مجھے لگتا ہے کہ وہ میرا بیٹا ہے‘: ورلڈ کپ کے ’حقیقی فاتح‘ تین سالہ کائن کا جشن جو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہا ہے

اینڈی برنہم برطانیہ کے 59ویں وزیرِاعظم بن گئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی