روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کی افواہیں بے بنیاد، بی سی سی آئی نے وضاحت کر دی


بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے کپتان روہت شرما کی ریٹائرمنٹ سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ لارڈز میں کھیلا جانے والا ون ڈے میچ ان کا آخری بین الاقوامی مقابلہ نہیں ہوگا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیواجیت سائیکیا نے کہا کہ بورڈ میں روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہوئی، اس لیے انہیں لارڈز ون ڈے کو الوداعی میچ قرار دینا بے بنیاد قیاس آرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روہت شرما بھارتی ون ڈے ٹیم کے اہم اور مستقل رکن ہیں اور جب تک وہ ٹیم کے منصوبوں کا حصہ ہیں، ملک کی نمائندگی کرتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری ٹیم کی توجہ انگلینڈ کے خلاف اہم ون ڈے میچ پر مرکوز ہے، اس لیے ایسی افواہوں پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں۔ واضح رہے کہ بعض بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سلیکٹرز نے 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں کے پیش نظر روہت شرما کے بغیر مستقبل کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے، جس کے باعث لارڈز ون ڈے کو ان کا آخری بین الاقوامی میچ قرار دیا جا رہا تھا۔ یہ قیاس آرائیاں اس وقت زور پکڑ گئیں جب روہت شرما انگلینڈ کے خلاف ابتدائی دو ون ڈے میچز میں بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے پہلے میچ میں 11 اور دوسرے میچ میں 26 رنز بنائے، جس کے بعد ان کی فارم اور مستقبل پر سوالات اٹھائے جانے لگے تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

فائنل جیت کر لامین یامال سجدہ ریز، ویڈیو

ورلڈ کپ فائنل میں شکست، لیونل میسی آبدیدہ ہو گئے

اسپین 16 برس بعد دوبارہ عالمی چیمپئن، ارجنٹینا کو فائنل میں شکست

ورلڈ کپ فائنل میں سپین کی فتح، سیٹی کے بعد ارجنٹینا کے کھلاڑی کا ’شرمناک رویہ‘ اور سٹیج پر ٹرمپ کی موجودگی

لارڈز میں رنز کی برسات، انگلینڈ کا ریکارڈ ٹوٹل اور روہت شرما کی یادگار سنچری کے باوجود انڈیا کی شکست

فیفا ورلڈ کپ 2026: سپین ارجنٹینا کو فائنل میں شکست دے کر دوسری بار فٹبال کا عالمی چیمپئن بن گیا

میسی، میراڈونا یا پیلے: فٹبال کا سب سے بڑا کھلاڑی کون؟

ڈھاکہ کراٹے چیمپئن شپ میں واپڈا کھلاڑیوں کا راج؛ میر حمزہ کاسی نے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا

سپین کی وہ طاقت جو آج ہونے والے فیفا ورلڈ کپ فائنل میں ارجنٹینا پر بھاری پڑ سکتی ہے

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کا وارم اپ میچ میں بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر خراجِ عقیدت

اقوامِ متحدہ کے عالمی فورم پر پاکستان کے فٹبال فار مینٹل ہیلتھ اقدام کو عالمی پذیرائی

پشاور میں خیبرپختونخوا چیمپئنز لیگ کی شاندار لانچنگ؛ ٹرافی اور 6 ٹیموں کی رونمائی

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی اسکواڈز کا اعلان

پاکستان کرکٹ کی تنزلی: یاسر عرفات کی پی سی بی انتظامیہ اور کھلاڑیوں کی غیر سنجیدگی پر تنقید

لامین یمال نے اپنی کامیابی کا اصل کریڈٹ دادی فاطمہ کو دے دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی