پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی اسکواڈز کا اعلان


پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا 23 جولائی سے 4 اگست تک شیڈول ہے، جس کے لیے 15، 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ رہنے والے ون ڈے میچز 23، 25 اور 28 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے سیریز میں فاطمہ ثناء پاکستان ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گی، جس کے اختتام کے بعد وہ انگلینڈ میں 'دی ہنڈرڈ' لیگ میں شرکت کریں گی۔ ان کی عدم دستیابی کے باعث ٹی ٹوینٹی سیریز میں ٹیم کی کپتانی منیبہ علی سنبھالیں گی۔ آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کھیلنے والی ٹیم میں 8 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ٹی ٹوینٹی اسکواڈ میں ایمان نصیر، حمنہ بلال، ماہم انیس، مومنہ ریاست، نجیہہ علوی، شوال ذوالفقار، ام ہانی اور وحیدہ اختر کو شامل کیا گیا ہے۔ ان میں سے ایمان نصیر، ماہم انیس اور مومنہ ریاست نے ابھی ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل ڈیبیو کرنا ہے۔ دوسری جانب ون ڈے اسکواڈ میں شامل ماہم انیس اور سائرہ جبین تاحال ون ڈے ڈیبیو سے محروم ہیں۔ پاکستان ون ڈے اسکواڈ: فاطمہ ثناء (کپتان)، عائشہ ظفر، گل فیروزہ، ماہم انیس، مومنہ ریاست، منیبہ علی، نجیہہ علوی، نشرہ سندھو، صدف شمس، سائرہ جبین، سدرا امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ رباب، ام ہانی اور وحیدہ اختر۔ پاکستان ٹی ٹوینٹی اسکواڈ: منیبہ علی (کپتان)، عائشہ ظفر، ایمان نصیر، ایمان فاطمہ، حمنہ بلال، ماہم انیس، مومنہ ریاست، نجیہہ علوی، نشرہ سندھو، سائرہ جبین، شوال ذوالفقار، تسمیہ رباب، طوبی حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

فائنل جیت کر لامین یامال سجدہ ریز، ویڈیو

ورلڈ کپ فائنل میں شکست، لیونل میسی آبدیدہ ہو گئے

اسپین 16 برس بعد دوبارہ عالمی چیمپئن، ارجنٹینا کو فائنل میں شکست

ورلڈ کپ فائنل میں سپین کی فتح، سیٹی کے بعد ارجنٹینا کے کھلاڑی کا ’شرمناک رویہ‘ اور سٹیج پر ٹرمپ کی موجودگی

لارڈز میں رنز کی برسات، انگلینڈ کا ریکارڈ ٹوٹل اور روہت شرما کی یادگار سنچری کے باوجود انڈیا کی شکست

فیفا ورلڈ کپ 2026: سپین ارجنٹینا کو فائنل میں شکست دے کر دوسری بار فٹبال کا عالمی چیمپئن بن گیا

میسی، میراڈونا یا پیلے: فٹبال کا سب سے بڑا کھلاڑی کون؟

ڈھاکہ کراٹے چیمپئن شپ میں واپڈا کھلاڑیوں کا راج؛ میر حمزہ کاسی نے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا

سپین کی وہ طاقت جو آج ہونے والے فیفا ورلڈ کپ فائنل میں ارجنٹینا پر بھاری پڑ سکتی ہے

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کا وارم اپ میچ میں بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر خراجِ عقیدت

اقوامِ متحدہ کے عالمی فورم پر پاکستان کے فٹبال فار مینٹل ہیلتھ اقدام کو عالمی پذیرائی

پشاور میں خیبرپختونخوا چیمپئنز لیگ کی شاندار لانچنگ؛ ٹرافی اور 6 ٹیموں کی رونمائی

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی اسکواڈز کا اعلان

پاکستان کرکٹ کی تنزلی: یاسر عرفات کی پی سی بی انتظامیہ اور کھلاڑیوں کی غیر سنجیدگی پر تنقید

لامین یمال نے اپنی کامیابی کا اصل کریڈٹ دادی فاطمہ کو دے دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی