پشاور میں خیبرپختونخوا چیمپئنز لیگ کی شاندار لانچنگ؛ ٹرافی اور 6 ٹیموں کی رونمائی


پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں خیبرپختونخوا چیمپئنز لیگ کی شاندار اور رنگارنگ لانچنگ تقریب منعقد ہوئی، جس میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، برانڈ ایمبیسیڈر شاہد آفریدی، صوبائی وزیرِ کھیل، لیگ کے سی ای او سہیل خان کنڈی، ایم ڈی راجا متین، بانی عارف ملک اور دیگر اہم شخصیات سمیت ہزاروں شائقین نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران لیگ کی ٹرافی، آفیشل جرسیز اور تمام چھ ٹیموں پشاور پینتھرز، مردان چیلنجرز، سوات ٹائٹنز، ڈی آئی خان اسٹالینز، خیبر وارئیرز اور ایبٹ آباد ایگلز کے لوگوز کی رونمائی کی گئی۔ لیگ کا پہلا ایڈیشن 16 سے 25 اکتوبر تک پشاور میں کھیلا جائے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی، سی ای او سہیل خان کنڈی، ایم ڈی راجا متین اور بانی عارف ملک نے کہا کہ یہ لیگ صوبے کے نوجوانوں کے لیے ایک بڑا تحفہ اور تاریخی سنگ میل ثابت ہوگی جس سے خیبرپختونخوا کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے آئے گا اور نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا۔ انہوں نے سپورٹ کرنے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ بھی ادا کیا۔ لیگ کے لیے صوبے بھر میں ٹرائلز کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کا موقع ملے۔ اس ایونٹ میں محمد رضوان، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان اور شاداب خان جیسے قومی اسٹارز کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی اور ایمرجنگ کرکٹرز بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ انٹرنیشنل معیار کے مطابق منعقد ہونے والی اس لیگ میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی اور اسے دنیا بھر میں اردو، انگلش اور پشتو زبانوں کی کمنٹری کے ساتھ براڈکاسٹ کیا جائے گا۔ تقریب کا اختتام شاندار لیزر شو اور میوزیکل کنسرٹ پر ہوا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

فائنل جیت کر لامین یامال سجدہ ریز، ویڈیو

ورلڈ کپ فائنل میں شکست، لیونل میسی آبدیدہ ہو گئے

اسپین 16 برس بعد دوبارہ عالمی چیمپئن، ارجنٹینا کو فائنل میں شکست

ورلڈ کپ فائنل میں سپین کی فتح، سیٹی کے بعد ارجنٹینا کے کھلاڑی کا ’شرمناک رویہ‘ اور سٹیج پر ٹرمپ کی موجودگی

لارڈز میں رنز کی برسات، انگلینڈ کا ریکارڈ ٹوٹل اور روہت شرما کی یادگار سنچری کے باوجود انڈیا کی شکست

فیفا ورلڈ کپ 2026: سپین ارجنٹینا کو فائنل میں شکست دے کر دوسری بار فٹبال کا عالمی چیمپئن بن گیا

میسی، میراڈونا یا پیلے: فٹبال کا سب سے بڑا کھلاڑی کون؟

ڈھاکہ کراٹے چیمپئن شپ میں واپڈا کھلاڑیوں کا راج؛ میر حمزہ کاسی نے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا

سپین کی وہ طاقت جو آج ہونے والے فیفا ورلڈ کپ فائنل میں ارجنٹینا پر بھاری پڑ سکتی ہے

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کا وارم اپ میچ میں بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر خراجِ عقیدت

اقوامِ متحدہ کے عالمی فورم پر پاکستان کے فٹبال فار مینٹل ہیلتھ اقدام کو عالمی پذیرائی

پشاور میں خیبرپختونخوا چیمپئنز لیگ کی شاندار لانچنگ؛ ٹرافی اور 6 ٹیموں کی رونمائی

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی اسکواڈز کا اعلان

پاکستان کرکٹ کی تنزلی: یاسر عرفات کی پی سی بی انتظامیہ اور کھلاڑیوں کی غیر سنجیدگی پر تنقید

لامین یمال نے اپنی کامیابی کا اصل کریڈٹ دادی فاطمہ کو دے دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی